• Sat, 08 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اسٹیو اسمتھ اور کیری کی سنچریاں

Updated: February 07, 2025, 10:14 PM IST | Galle

، آسٹریلیا کو ۷۳؍رن کی برتری حاصل دوسرے ٹیسٹ میں ایلکس کیری ۱۳۹؍ اور اسٹیو اسمتھ ۱۲۰؍ رن بناکر کریز پر موجود

Steve Smith.Photo:PTi
اسٹیو اسمتھ۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

ایلکس کیری (ناٹ آؤٹ۱۳۹؍رن) اور کپتان اسٹیو اسمتھ (ناٹ آؤٹ۱۲۰؍رن) کی شاندار سنچریوں کی بدولت آسٹریلیا نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ  کے دوسرے دن جمعہ کو ۳؍ وکٹ پر ۳۳۰؍ رن بنا کر ۷۳؍ رن کی برتری حاصل کر لی۔
 سری لنکا نے جمعرات  کے اسکور ۹؍ وکٹ پر۲۲۹؍ رن پر دوبارہ کھیل شروع کیا۔ میتھیو کنمین نے جمعہ کی صبح کے سیشن میں لہیرو کمارا کو آؤٹ کر کے سری لنکا کی اننگز کا خاتمہ کیا۔ لہیرو کمارا نے۲۶؍ گیندوں پر صرف ۲؍ رن بنائے۔ سری لنکا کی پوری ٹیم۹۷ء۴؍ اوورس میں۲۵۷؍ رن پر آل آؤٹ ہوگئی۔ کوسل مینڈس  ناٹ آؤٹ ۸۵؍رن  رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ناتھن  لاین، مشیل اسٹارک اور میتھیو کنمین نے ۳۔۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ اسٹار کرکٹر ٹریوس ہیڈ نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
 اس کے بعد آسٹریلیاکی ٹیم  بیٹنگ کے لئے  آئی لیکن اس کا آغاز اچھا نہیں تھا اور اس نے صرف ۳۷؍رن  کے اسکور پر۲؍ وکٹ گنوادیں۔ ٹریوس ہیڈ (۳۷؍رن) اور مارنس   لبوشین (۴) آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد کپتان اسٹیو اسمتھ بیٹنگ کے لیے آئے اور عثمان خواجہ کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان تیسرے  وکٹ کیلئے ۵۴؍ رن کی شراکت ہوئی۔ نشان پیرس نے عثمان خواجہ(۳۶؍رن) کو آؤٹ کر کے شراکت توڑ دی۔ ایسے بحران کے وقت ایلکس کیری بیٹنگ کے لیے آئے اور اسٹیو اسمتھ کی اننگز کو بچا لیا۔ دونوں بلے بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی سنچریاں مکمل کیں۔ اسٹیو اسمتھ نے۲۳۹؍ گیندوں پر ۹؍ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے۱۲۰؍ رن   بناکر  کریز پر موجود ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK