Inquilab Logo Happiest Places to Work

چمپئن لیگ: آرسنل نے۱۶؍سال بعد سیمی فائنل میں قدم رکھا،ریئل میڈرڈ کو ہرایا

Updated: April 18, 2025, 11:13 AM IST | Agency | Madrid

آرسنل نے بدھ کو دیر رات کھیلے گئے چمپئن لیگ کوارٹر فائنل کے دوسرے مرحلے میں دفاعی چمپئن ریئل میڈرڈ کو ایک کے مقابلے ۲؍گول سے شکست دی اور۲۰۰۹ء کے بعد پہلی مرتبہ  چمپئن لیگ کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ 

Bukayo Saka scored a goal for Arsenal. Photo: INN
آرسنل کےلئے بوکایو ساکا نے ایک گول کیا۔ تصویر: آئی این این

آرسنل نے بدھ کو دیر رات کھیلے گئے چمپئن لیگ کوارٹر فائنل کے دوسرے مرحلے میں دفاعی چمپئن ریئل میڈرڈ کو ایک کے مقابلے ۲؍گول سے شکست دی اور۲۰۰۹ء کے بعد پہلی مرتبہ  چمپئن لیگ کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ 
یاد رہے کہ آرسنل نے گزشتہ ہفتے لندن میں کوارٹر فائنل کا پہلا مرحلہ تین صفرسے جیت  لیا تھا۔ آرسنل نے۱۵؍بار کی چمپئن ٹیم ریئل  میڈرڈکو مجموعی طور پر ایک کے مقابلے ۵؍گول سے شکست  دے دی۔ اس طرح آرسنل نے پہلی بار یورپ کے ٹاپ کلب خطاب جیتنے کے اپنے امکانات کو زندہ رکھا ہے۔ ریئل میڈرڈ کی ٹیم جس کے پاس کیلین  ایمباپے اور ونیسیئس جونیئر جیسے ستارے ہیں، اس بار کسی قسم کی تاریخی واپسی نہیں کر سکے۔ اس کے کھلاڑی اپنے ہوم گراؤنڈ سینٹیاگو برنابیو ا سٹیڈیم میں کوئی جادو نہ دکھا سکے۔ ۲۰۲۰ء کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب ہسپانوی کلب سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں ناکام رہا ہے۔ اس طرح وہ گزشتہ ۴؍ سیزن میں تیسری بار چمپئن لیگ کا  چمپئن بننے سے بھی محروم رہ گئی۔
پہلے ہاف میں نہ تو آرسنل اور نہ ہی ریئل گول کر سکے۔ بوکایو ساکا نے پنالٹی گنوائی لیکن ۶۵؍ویں منٹ میں میکل میرینو کے پاس سے گول کرکے آرسنل کو برتری دلادی۔ رئیل میڈرڈ کی جانب سے ونیسیئس جونیئر نے اس کے فوراً بعد ہی برابری کا گول کردیا۔ آرسنل کی جانب سے دوسرا گول انجری ٹائم میں گیبریل مارٹینیلی نے کیا۔ اس میچ میں ریئل میڈرڈ کے اسٹار اسٹرائیکر ایمباپے کو انجری کے باعث ۷۵؍ویں منٹ کے بعد میدان چھوڑنا پڑاتھا۔ 
انٹر میلان بھی آخری۴؍میں پہنچ گیا
بائرن میونخ کے سابق دفاعی کھلاڑی بنجامن پاوارڈ نے اپنے پرانے کلب کے خلاف گول کرکے انٹر میلان کو کوارٹر فائنل کے دوسرے مرحلے کے مقابلے میں جرمن ٹیم کے خلاف ۲۔۲؍ کی برابری دلانے اور چمپئن لیگ فٹبال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچانے میں اہم رول ادا کیا کیا۔ واضح رہے کہ پہلے مرحلے میں انٹر میلان نے ایک کے مقابلے ۲؍گول سے جیتا تھا اس طرح ۳۔۴؍ کی مجموعی برتری کے ساتھ اس نے سیمی فائنل میں اپنی جگہ محفوظ کر لی۔ سیمی فائنل میں آرسنل کا مقابلہ پیرس سینٹ جرمین سے ہوگا۔ دوسرا سیمی فائنل بارسلونا اور انٹر میلان کے درمیان کھیلا جائےگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK