بدھ کی رات ہونے والے میچوں میں کل ۳۶؍گول ہوئے۔ سب سے زیادہ ۸؍گول لیورپول اور رینجرس کے مقابلے میں ہوئے
EPAPER
Updated: October 14, 2022, 11:23 AM IST | Agency | Mumbai
بدھ کی رات ہونے والے میچوں میں کل ۳۶؍گول ہوئے۔ سب سے زیادہ ۸؍گول لیورپول اور رینجرس کے مقابلے میں ہوئے
یوئیفا چمپئن لیگ میں بدھ کی دیر رات گول کی برسات ہوئی۔ بدھ کی رات ہونے والے ۸؍میچوں میں کل ۳۶؍گول ہوئے ہیں۔سب سے زیادہ گول رینجرس اور لیورپول کے میچ میں ہوئے۔ لیورپول نے رینجرس کو ۱۔۷؍ گول سے شکست دے دی۔اس میچ میں محمد صلاح نے ہیٹ ٹرک کی۔ اس کے ساتھ ہی بارسلونا اور انٹر میلان کے درمیان مقابلہ ۳۔۳؍گول سے ڈراہوا۔
رینجرس کا مقابلہ لیورپول سے
گروپ اے کے میچ میں بدھ کو لیورپول فٹبال کلب نے رینجرس کو ایک کے مقابلے ۷؍گول سے شکست دے دی۔ رینجرس کیلئے پہلا گول ایس آرفیلڈ نے کیا۔ اس کےبعد لیورپول کے کھلاڑیوں نے ۷؍گول کردیئے۔ رابرٹو فرمینو نے پہلے ۲؍گول کئے۔ اس کے بعد ڈارون نونیز نے ایک گول کیا۔ میچ کے۷۶؍ سے ۸۱؍ منٹ کے درمیان ۳؍گول کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک کردی۔ لیورپول کی جانب سے ۷؍واں گول ایچ ایلیٹ نے کیا۔ اس طرح لیورپول فٹبال کلب نے ایک۔۷؍ گول سے کامیابی حاصل کرلی۔
بارسلونا اور انٹر میلان
چمپئن لیگ کے گروپ سی کے میچ میں بارسلونا اور انٹر میلان فٹبال کلبوں کے درمیان مقابلہ ۳۔۳؍ گول سے ڈراہوا۔ بارسلونا کی جانب سے برابری کا گول رابرٹ لیوانڈوسکی نے کیا۔ بارسلونا کی جانب سے عثمان دیمبیلے نے کیا۔ اس کے بعد انٹر کی جانب سے این بریلا اور ایل مارٹینیز نے ایک ایک گول کیا۔ ۸۲؍ویں منٹ میں رابرٹ لیوانڈوسکی نے بارسلونا کا دوسرا گول کیا اور اسکور ۲۔۲؍گول کردیا۔ ۸۹؍ویں منٹ میں انٹر کیلئے تیسرا گول گوسینس نے کیا اور بارسلونا کی جانب سے رابرٹ لیوانڈوسکی نے انجری ٹائم میں برابری کا گول کرکے اسکور ۳۔۳؍گول کردیا۔
بائرن نے پلیزن کو شکست سےدو۔چار کردیا
گروپ سی کے ایک اور میچ میں بائرن میونخ فٹبال کلب نے وکٹوریہ پلیزن کو اس کے ہی میدان پر ۲۔۴؍ سے کامیابی حاصل کرلی۔ بائرن کی جانب سے فرسٹ ہاف میں سادیو مانےاور تھامس میولرنے ایک ایک گول کیا۔ اس کے بعد ایل گوریٹزنے ۲؍ گول کرکے اسکور صفر۔۴؍ کردیا۔ میچ کے دوسرے ہاف میں پلیزن کی جانب سے وکانووا اور کلیمنٹ نے ایک ایک گول کیا۔
ٹوٹنہم نے فرینکفرٹ کو شکست دی
گروپ ڈی کے میچ میں بدھ کی رات ٹوٹنہم ہاٹسپر فٹبال کلب نے جرمن کلب ٹوٹنہم کو ۲۔۳؍ گول سے شکست دی۔ ٹوٹنہم ہاٹسپر کی جانب سے اس کے اسٹارکھلاڑی سن ہینگ من نے ۲؍گول کئے۔ ایک گول پنالٹی پر ہیری کین نے کیا۔ جرمن کلب کی جانب سےڈی کماڈا اور ایف علیدوو نے ایک ایک گول کیا۔
مارسیلے کی کامیابی
گروپ ڈی کے میچ میں بدھ کو مارسیلے فٹبال کلب نے اسپورٹنگ سی پی کو شکست دے دی۔ ۱۹؍ویں منٹ میں ایسگایو کو ریڈ کارڈ ملا اور وہ میدان سے باہر ہوگئے۔ فرانسیسی کلب مارسیلے کی جانب سے ایم گیونڈیزی او راے سانچیز نے ایک ایک گول کیا۔
پورٹو کی لیورکوزین پر فتح
بائر لیورکوزین کو اپنے ہی میدان پر شکست کا سامنا کرناپڑا۔ اس کے کھلاڑی ضمیربے نے ایک پنالٹی ضائع کردی اور اے عدلی کا ایک گول ریفری نے وی اے آر کی مدد سے مسترد کردیا۔ فاتح کلب کی جانب سے اے تاریمی نے ۲؍ اور ڈبلیو گیلینو نے ایک گول کیا۔
نیپولی نے آئی ایکس کو مات دی
گروپ اے کے میچ میں نیپولی فٹبال کلب نے آئی ایکس کو ۲۔۴؍گول سے شکست دےدی۔ فاتح فٹبال کلب کی جانب سے پہلے ۲؍گول لیوزینو اور راسپڈوری نے کئے۔مقابلے کے دوسرے ہاف میں کواراتسکھیلیا اور وی اوسیمہین نے ایک ایک گول کیا۔ آئی ایکس کیلئے ڈی کلاسین اور برگ وین نے ایک ایک گول کیا۔
ایٹلیٹیکو اور کلب براہ کا میچ ڈرا
چمپئن لیگ کے گروپ ڈی کے میچ میں ایٹلیٹیکو میڈرڈ فٹبال کلب اور کلب براہ کے مقابلہ بغیرگول کے ڈراہوا۔ اس میچ میں کلب براہ کے کھلاڑی کے سواہ کو ریڈکارڈ ملا اس کے باوجود ایٹلیٹیکو ٹیم ۹؍کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے والے کلب کو شکست دینےمیں ناکام رہی ۔