Inquilab Logo Happiest Places to Work

چمپئن ٹرافی ۲۰۲۵ء: کوہلی اہم کردار ادا کریں گے: روی شاستری

Updated: March 09, 2025, 11:28 AM IST | Dubai

ہندوستان کے سابق کوچ روی شاستری نےپیش گوئی کی ہے کہ ہندوستان کی جیت میں وراٹ کوہلی اور نیوزی لینڈ کی جیت میں کین ولیمسن اور راچن رویندر کا کردار اہم ہو سکتا ہے۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این۔

ہندوستان کے سابق کوچ روی شاستری نے آئی سی سی مردوں کے چمپئن ٹرافی۲۰۲۵ء کے فائنل میں ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے امکانات کو برابر قرار رکھتے ہوئے پیش گوئی کی ہے کہ ہندوستان کی جیت میں وراٹ کوہلی اور نیوزی لینڈ کی جیت میں کین ولیمسن اور راچن رویندر کا کردار اہم ہو سکتا ہے۔ میچ کے موقع پر آئی سی سی ریویو کے ایک خصوصی ایڈیشن میں، شاستری نے اہم مقابلے سے قبل پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ ’’اگر ان کی متعلقہ ٹیمیں خطاب جیت جاتی ہیں تو وراٹ کوہلی، کین ولیمسن اور راچن رویندراتوار کو اہم کردار ادا کریں گے۔ ولیمسن اور کوہلی شاندار فارم میں ہیں، انہوں نے ۴؍ میچوں میں نصف سنچری اور ایک ایک سنچری اسکور کی ہے۔ رویندر بھی زبردست فارم میں ہیں، اب تک ان کے نام دو سنچریاں ہیں، جن میں سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کے خلاف پلیئر آف دی میچ جیتنے والی سنچری بھی شامل ہے۔ ‘‘انہوں نے کہا کہ ’’جب ولیمسن یا کوہلی فارم میں ہوتے ہیں توسامنے والی ٹیم کے لئے خطرناک ثابت ہو جاتے ہیں۔ ‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK