انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے شیڈول جاری کردیا،ٹیم انڈیا اپنے تمام میچ دبئی میں کھیلےگی۔
EPAPER
Updated: December 25, 2024, 12:29 PM IST | Inquilab News Network | New Delhi
انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے شیڈول جاری کردیا،ٹیم انڈیا اپنے تمام میچ دبئی میں کھیلےگی۔
۸؍سال کے بعد کھیلی جانے والے چمپئن ٹرافی میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مہا مقابلہ ۲۳؍فروری کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منگل کو چمپئن ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ ٹورنامنٹ کا آغاز ۱۹؍فروری کو میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا۔ فائنل ۹؍مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔
ایشیا کپ کی طرح چمپئن ٹرافی کا انعقاد بھی ہائی بر ڈ ماڈل پر کیا جائے گا، جس کے تحت ہندوستانی ٹیم اپنے تمام لیگ میچ دبئی میں کھیلے گی۔ اگر ہندوستان سیمی فائنل اور فائنل میں پہنچ جاتا ہے تو دونوں میچ دبئی میں ہی ہوں گے۔ بی سی سی آئی کی جانب سے چمپئن ٹرافی کے لئے ٹیم بھیجنے سے انکار کے بعد، اس ٹورنامنٹ کو ہائی بر ڈ ماڈل پر منعقد کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ تاہم، پاکستان بھی اپنے میچ آئی سی سی ٹورنامنٹ میں ہندوستان کے خلاف کسی نیوٹرل مقام پر کھیلے گا۔
پروگرام کے اعلان کے بعد پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ چمپئن ٹرافی کا انعقاد پاکستان کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ یہ ٹورنامنٹ تمام ٹیموں، کھلاڑیوں اور آفیشلز کیلئے ایک یادگار تجربہ ہو۔ چمپئن ٹرافی کے گروپ’ اے‘ میں ہندوستان پاکستان، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش شاملہیں۔ وہیں گروپ’ بی‘ میں آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، افغانستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں ہیں۔ پہلی بار چمپئن ٹرافی کھیلنے والی افغانستان کی ٹیم ۲۱؍ فروری کو جنوبی افریقہ کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی۔
چمپئن ٹرافی کا شیڈول
تاریخ میچ کہاں
۱۹؍فروری پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ کراچی
۲۰؍فروری ہندوستان بمقابلہ بنگلہ دیش دبئی
۲۱؍فروری افغانستان بمقابلہ جنوبی افریقہ کراچی
۲۲؍فروری آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ لاہور
۲۳؍فروری ہندوستان بمقابلہ پاکستان دبئی
۲۴؍فروری بنگلہ دیش بمقابلہ نیوزی لینڈ راولپنڈی
۲۵؍فروری آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقہ راولپنڈی
۲۶؍فروری افغانستان بمقابلہ انگلینڈ لاہور
۲۷؍فروری پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش راولپنڈی
۲۸؍فروری افغانستان بمقابلہ آسٹریلیا لاہور
یکم مارچ جنوبی افریقہ بمقابلہ انگلینڈ کراچی
۲؍مارچ ہندوستان بمقابلہ نیوزی لینڈ دبئی
۴؍مارچ پہلا سیمی فائنل دبئی
۵؍مارچ دوسرا سیمی فائنل لاہور
۹؍مارچ فائنل لاہور/دبئی
تمام میچ دوپہر۳۰:۲؍بجے کھیلے جائیںگے