Updated: January 18, 2025, 2:26 PM IST
|
Inquilab News Network
| New Delhi
زمبابوین ٹی ۲۰؍ کرکٹ ٹیم کے کپتان سکندر رضا نے آئی سی سی چمپئن ٹرافی کی فاتح ٹیم کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کر دی۔ کرکٹ پاکستان کو دیئے جانے والے خصوصی انٹرویو میں زمبابوین کرکٹر نے کہا کہ ایشیائی پچ پر کوئی مقامی ٹیم ہی چمپئن ٹرافی اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگی،
سکندر رضا۔ تصویر: آئی این این
زمبابوین ٹی ۲۰؍ کرکٹ ٹیم کے کپتان سکندر رضا نے آئی سی سی چمپئن ٹرافی کی فاتح ٹیم کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کر دی۔ کرکٹ پاکستان کو دیئے جانے والے خصوصی انٹرویو میں زمبابوین کرکٹر نے کہا کہ ایشیائی پچ پر کوئی مقامی ٹیم ہی چمپئن ٹرافی اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگی، ہندوستان اور پاکستان کا فیصلہ کُن معرکے میں بھی ٹکراؤ ہوسکتا ہے۔ سکندر رضا کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے بھی ایونٹ جیتنے کے مواقع زیادہ ہیں، یہ تینوں ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے بھی کوالیفائی کر سکتی ہیں،چوتھی ٹیم نیوزی لینڈ ہوسکتی ہے۔
زمبابوے کے اسٹار کھلاڑی نے کہا کہ زمبابوے نے گزشتہ برس ٹی۲۰؍ کرکٹ میں۵؍ ایشیائی ٹیموں کو ہرایا، سری لنکا کو اس کے ملک میں شکست دی، پاکستان کو زمبابوے میں زیر کیا، بنگلہ دیش کو اس کے گراؤنڈ پر مات دینے کے ساتھ ہندوستان کو زمبابوے میں ہرایا۔ افغانستان کو بھی قابو کرنے میں کامیاب رہے تاہم بدقسمتی سے ہم کوئی سیریز نہ جیت سکے۔ اس ریکارڈ کو تسلی بخش تو نہیں کہا جا سکتا تاہم نتائج سے اندازہ ہوتا ہے کہ زمبابوین ٹیم میں صلاحیتوںکی کوئی کمی نہیں ہے، وہ وقت بھی آئے گا جب ہم سیریز بھی جیتنے کی پوزیشن میں ہوں گے۔