• Sat, 28 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

چنئی ایکسپریس نے ممبئی انڈینس کو روند دیا

Updated: May 07, 2023, 9:40 AM IST | Chennai

آئی پی ایل کے میچ میں چنئی سپرکنگز کی ممبئی پر ۶؍وکٹ سے فتح۔ میزبان ٹیم کے گیندباز متیشا نے ۳؍وکٹ لئے اور مین آف دی میچ رہے

hennai Superkings bowler Mitisha Pathrana
چنئی سپرکنگز کے گیندبازمتیشا پتھرانا

چنئی سپر کنگز نے سنیچر کو یہاں انڈین پریمیر لیگ ٹی ۲۰؍ میچ میں ممبئی انڈینس کو۶؍ وکٹ  سے شکست دے دی۔ممبئی نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ۸؍ وکٹ پر۱۳۹؍ رن بنائے۔ چنئی نے ہدف۱۷ء۴؍ اوور میں ۴؍ وکٹ  کے نقصان پر حاصل کر لیا۔چنئی کیلئے  ڈیون کونوے نے سب سے زیادہ۴۴؍ رن بنائے۔ان کے علاوہ شیوم دوبے نے ۲۶؍رن کا تعاون دیا۔ کپتان ایم ایس دھونی ۲؍رن بناکر ناٹ آؤٹ لوٹے۔ رتوراج گائیکواڑ نے ۳۰ ؍ اور اجنکیارہانے نے ۲۱؍رن بنائے۔ امباتی رائیڈو ۱۲؍ رن بناکر آؤٹ ہوئے۔  ممبئی کی جانب سے پیوش چاؤلہ نے ۲؍ وکٹ  لئے۔۳؍ وکٹ لینے والے چنئی کے گیندباز متیشاپتھرانا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا۔ 
  اس سے قبل نوجوان بلے باز نہال وڈھیرا (۶۴؍ رن) کی صبر آزما نصف سنچری کی مدد سے ممبئی انڈینس نے سنیچر کو چنئی سپر کنگز کے سامنے۱۴۰؍ رن کا ہدف دیا۔ ٹاس ہارنے کے بعد بلے بازی کرنے والی ممبئی نے کیمرون گرین، ایشان کشن اور روہت شرما کا وکٹ جلدگنوا  دیا۔ ۱۴؍رن پر مہمان ٹیم کے ۳؍ وکٹ گرنے کے بعد وڈھیرا اور سوریہ کمار یادو نے اننگز کو سنبھالا۔ وڈھیرا نے ابتدائی اوورس میں محتاط انداز میں بلے بازی کی حالانکہ سوریہ کمار یادو نے تشار دیشپانڈے کے خلاف چھٹے اوور میں۱۰؍ رن  بنائے۔ وڈھیرا نے ۷؍ویں اوور میں معین علی کی گیند پر چوکا لگایا، جب کہ اگلے اوور میں انہوں نے رویندر جڈیجا کی گیند پر چوکا لگایا۔
 دونوں بلے بازوں کے درمیان چوتھے وکٹ کیلئے  ۵۵؍ رن کی شراکت ہوئی۔ ممبئی کے میچ پر قابو پانے سے پہلے جڈیجا نے سوریہ کمار(۲۶؍ رن) کو پویلین بھیج دیا۔ وڈھیرا نے سوریہ کمارکا وکٹ گرنے کے بعد جارحیت دکھانے کی ذمہ داری سنبھالی۔ انہوں نے۱۶؍ویں اوور میں مہیش تھیکشانا کی گیند پر ایک چھکا اور ایک چوکا لگایا جبکہ ۱۷؍ویں اوور میں۴۶؍ گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ وڈھیرا نے ٹرسٹن اسٹبس کے ساتھ ۵؍ویں وکٹ کیلئے ۵۴؍ رن کی شراکت کی  حالانکہ اسٹبس توقع کے مطابق دھماکہ خیز بلے بازی نہیں کر سکے۔ اننگز کے ۱۸؍ ویں اوور میں وڈھیرا کے وکٹ گرنے کے بعد ممبئی کا رن رک گیا۔ ٹم ڈیوڈ (۲) اور ارشد خان (ایک) ڈبل فیگرس کو نہ چھو سکے جبکہ اسٹبس بھی۲۰؍ رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ متھیشاپتھرانا نے آخری اوور میں صرف ۵؍ رن دے کر۲؍ وکٹ  لئے اور ممبئی کو۸؍وکٹ پر ۱۳۹؍رن تک محدود کر دیا۔ پتھرانا نے اپنے ۴؍ اوورس میں صرف ۱۵؍ رن دے کر ۳؍ وکٹ لئے  جبکہ دیپک چاہر نے ۳؍ اوورس میں۱۸؍ رن دے کر ۲؍ وکٹ لئے۔ دیشپانڈے نے ۴؍ اوورس میں۲۶؍ رن دے کر ۲؍ وکٹ لئے جبکہ رویندر جڈیجا کو ایک وکٹ ملا۔

IPL 2023 Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK