• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کارلوس الکاراز نے سنر کو ہراکر چائنا اوپن کا خطاب جیت لیا

Updated: October 04, 2024, 12:38 PM IST | Beijing

بیجنگ کے ہارڈ کورٹ پر خطاب جیت کر الکاراز سیریز کی تاریخ میں ۲۰۰۹ء کے بعد پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے تینوں سطح ( ہارڈ کورٹ، کلے اور گھاس) پر اے ٹی پی۔ ۵۰۰؍کا خطاب جیتا ہے۔

Carlos Alcaraz can be seen happy with the trophy. Photo: INN.
کارلوس الکاراز کو ٹرافی کے ساتھ خوش دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر: آئی این این۔

عالمی نمبر ۲؍ کھلاڑی کارلوس الکاراز نے گزشتہ روز یہاں دفاعی چمپئن اور عالمی نمبر ایک جانک سنر کو شکست دے کر اپنا پہلا چائنا اوپن اے ٹی پی۔ ۵۰۰؍خطاب جیت لیا۔ ہسپانوی کھلاڑی نے ایک سیٹ گنوانے کے بعد شاندارواپسی کرتے ہوئے دنیا کے نمبر ایک اطالوی کھلاڑی کے خلاف۷۔ ۶، ۴۔ ۶، ۶۔ ۷؍ سے کامیابی حاصل کی۔ بیجنگ کے ہارڈ کورٹ پر خطاب جیت کر الکاراز سیریز کی تاریخ میں ۲۰۰۹ء کے بعد پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے تینوں سطح ( ہارڈ کورٹ، کلے اور گھاس) پر اے ٹی پی۔ ۵۰۰؍کا خطاب جیتا ہے۔ 
میچ کے بعد الکاراز نے سنر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’’وہ اور سنردوسرا گیم جیت سکتے تھے۔ یہ واقعی یہ ایک قریبی مقابلہ تھا۔ جانک نے ایک بار پھر دکھایا کہ وہ دنیا کے بہترین کھلاڑی ہیں، کم از کم میرے لئے۔ وہ جس سطح پر کھیل رہے ہیں وہ ناقابل یقین ہے۔ یہ ٹینس کا بہت اعلیٰ معیار ہے۔ شاٹس، جسمانی اور ذہنی طور پر وہ طاقتور ہیں۔ ‘‘
دریں اثنا ہسپانوی کھلاڑی الکاراز نے جانک سنر کے لگاتار۱۴؍ فتوحات کے سلسلے کو بھی روک دیا۔ الکاراز نے سنر کے خلاف اس سیزن میں اپنے تینوں مقابلوں (انڈین ویلز، رولاں گیروس، بیجنگ اوپن) جیتنے کے بعد اب ان کے خلاف اپنی اے ٹی پی سیریز میں ۴۔ ۶؍ کی برتری حاصل کر لی ہے۔ الکاراز کے پاس اب اس سال سرفہرست۵؍ کھلاڑیوں کے خلاف ۱۔ ۸؍کا ہار جیت کا ریکارڈ ہے۔ ان کی واحد شکست نوواک جوکووچ کے خلاف اولمپکس میں ہوئی تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK