ہندوستانی بیڈمنٹن اسٹار چراغ شیٹی اور ساتوک سائراج رینکی ریڈی نے۱۰؍ ہفتوں تک دنیا کی نمبر ایک مردوں کی ڈبلز جوڑی رہنے کے ساتھ ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیاہے
EPAPER
Updated: March 29, 2024, 9:47 PM IST | New Delhi
ہندوستانی بیڈمنٹن اسٹار چراغ شیٹی اور ساتوک سائراج رینکی ریڈی نے۱۰؍ ہفتوں تک دنیا کی نمبر ایک مردوں کی ڈبلز جوڑی رہنے کے ساتھ ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیاہے
ہندوستانی بیڈمنٹن اسٹار چراغ شیٹی اور ساتوک سائراج رینکی ریڈی نے۱۰؍ ہفتوں تک دنیا کی نمبر ایک مردوں کی ڈبلز جوڑی رہنے کے ساتھ ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیاہے
ہندوستانی بیڈمنٹن اسٹار چراغ شیٹی اور ساتوک سائراج رینکی ریڈی نے۱۰؍ ہفتوں تک دنیا کی نمبر ایک مردوں کی ڈبلز جوڑی رہنے کے ساتھ ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیاہے۔ اس سے پہلے کوئی اور ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی اتنے عرصے تک بی ڈبلیو ایف رینکنگ میں سرفہرست نہیں رہا۔ اس کامیابی کے ساتھ، چراغ-ساتوک سائراج نے سائنا نہوال کا ۹؍ ہفتوں تک بیڈمنٹن رینکنگ میں ٹاپ پر رہنے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
ایشیائی کھیلوں کے چمپئن چراغ ساتوک اس سال ۲۳؍ جنوری کو چائنا ماسٹرس، ملائیشیا اوپن اور انڈیا اوپن کے فائنل میں پہنچنے کے بعد بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن (بی ڈبلیو ایف ) کی عالمی درجہ بندی میں سرفہرست رہے۔ چراغ شیٹی اور ساتوک سائراج رینکی ریڈی نے مارچ میں فرنچ اوپن جیت کر ٹاپ پر اپنی جگہ مزید مضبوط کرلی۔ فی الحال چراغ اور ساتوک کے لیڈر بورڈ پر۱۰۲۳۰۳؍ پوائنٹس ہیں۔ وہ دوسرے نمبر پر موجود کانگ جنوبی کوریا کے من ہیوک اورسیو سیونگ جے سے۵۰۰۰؍ پوائنٹس آگے ہیں۔
گزشتہ سال اکتوبر میں، چراغ-ساتوک ایشیائی کھیلوں میں طلائی تمغہ جیت کر عالمی نمبر وَن ہونے والی پہلی ہندوستانی ڈبلز جوڑی بنے تھے۔ تاہم وہ صرف تین ہفتے تک اس پوزیشن پر رہے۔ مردوں کے سنگلز میں کدامبی سری کانت اپریل۲۰۱۸ء میں رینکنگ میں ٹاپ پر پہنچے تھے لیکن وہ صرف ایک ہفتہ تک اس رینکنگ پر برقرار رہے۔ ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال۱۸؍ اگست ۲۰۱۵ء کو بیڈمنٹن رینکنگ میں سرفہرست رہیں اور ۲۱؍اکتوبر۲۰۱۵ء تک کل ۹؍ ہفتوں تک اس پوزیشن پر قائم رہیں۔ اب چراغ-ساتوک سائراج کی جوڑی نے۱۰؍ ہفتوں تک ٹاپ پر رہ کر ان کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔