• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کرائسٹ چرچ: انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کو ۸؍ وکٹ سے شکست دی

Updated: December 02, 2024, 12:44 PM IST | Christchurch

ہیری بروک (۱۷۱)، برائیڈن کارس (۶؍ وکٹ) اور جیکب بیتھل (ناٹ آؤٹ ۵۰؍رن) کی شاندار کارکردگی کی بدولت انگلینڈ نے اتوار کو پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو ۸؍ وکٹ سے شکست دے دی۔

England players are seen after bowling out New Zealand. Photo: INN.
انگلینڈ کے کھلاڑی نیوزی لینڈ کو آل آٹ کرنے کے بعد نظرآرہےہیں ۔ تصویر: آئی این این۔

ہیری بروک (۱۷۱)، برائیڈن کارس (۶؍ وکٹ) اور جیکب بیتھل (ناٹ آؤٹ ۵۰؍رن) کی شاندار کارکردگی کی بدولت انگلینڈ نے اتوار کو پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو ۸؍ وکٹ سے شکست دے دی۔ انگلینڈ کی ٹیم نے محض۱۲ء۴؍ اوورس میں ۲؍ وکٹ کے نقصان پر۱۰۴؍ رن کے ہدف کو حاصل کر کے یہ کامیابی حاصل کی۔ 
چوتھے روز انگلینڈ کے گیند بازوں نے نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم کو۲۵۴؍ رن پرسمیٹ دیاتھا۔ ڈیرل مشیل ۸۴؍رن، کین ولیمسن نے ۶۱؍ رن کی اننگز کھیلی۔ راچن رویندر۲۴، ، نیتھن اسمتھ ۲۱؍ اور گلین فلپس ۱۹؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد انگلینڈ کو جیت کیلئے۱۰۴؍ رن کا ہدف ملا تھا۔ جو اس نے ۲؍ وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ انگلینڈ کی جانب سے بریڈن کارس نے۱۹ء۱؍ اوور میں ۴۲؍ رن دے کر ۶؍ وکٹ حاصل کئے۔ کرس ووکس کو ۳؍ وکٹ ملے۔ گس اٹکنسن نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی انگلینڈ نے سب سے کم اوورس میں ٹیسٹ کرکٹ میں ۱۰۰؍ سے زائد رن کے ہدف کو حاصل کرنے کا عالمی ریکارڈ بھی بنا لیا ہے۔ 
انگلینڈ کی جانب سے جہاں ہیری بروک نے۱۷۱؍ رن کی شاندار سنچری کھیلی وہیں بریڈن کارس نے پورے میچ میں ۱۰؍ وکٹ لئے۔ انہوں نے پہلی اننگز میں ۱۹؍ اوورس میں ۶۴؍ رن دے کر ۴؍ وکٹ حاصل کئے۔ دوسری اننگز میں انہوں نے ۱۹ء۱؍ اوور میں ۴۲؍ رن دے کر ۶؍ وکٹ جھٹکے۔ انہیں ان کی عمدہ بولنگ پر `پلیئر آف دی میچ سے نوازا گیا۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں کین ولیمسن (۹۳)، کپتان ٹام لیتھم (۴۷) اور گلین فلپس (ناٹ آؤٹ۵۸) کی شاندار اننگز کی مدد سے ۳۴۸؍ رن بنائے تھے۔ انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں ہیری بروک(۱۷۱)، بین اسٹوکس(۸۰)، گس اٹکنسن(۴۸) اور بین ڈکٹ (۴۶) کی شاندار اننگز کی مدد سے۴۹۹؍ رن اسکور بنا کر پہلی اننگز میں ۱۵۱؍ رن کی برتری حاصل کی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK