• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج راجستھان اور کولکاتا میں گھمسان

Updated: May 19, 2024, 11:00 AM IST | Agency | Guwahati

راجستھان رائلز ۴؍ میچوں کی شکست کا سلسلہ توڑ کر اتوار کو انڈین پریمیر لیگ کے ایک اہم میچ میں ٹاپ ٹیم کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو شکست دے کر ٹاپ ۲؍ میں جگہ حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔

Kolkata Knight Riders. Photo: INN
کولکاتا نائٹ رائیڈرس۔ تصویر : آئی این این

راجستھان رائلز ۴؍ میچوں کی شکست کا سلسلہ توڑ کر اتوار کو انڈین پریمیر لیگ کے ایک اہم میچ میں ٹاپ ٹیم کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو شکست دے کر ٹاپ ۲؍ میں جگہ حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔ رائلز، جس نے  ۱۶؍ پوائنٹس کے ساتھ پلے آف میں جگہ بنائی تھی، مسلسل ۴؍ میچ ہار چکی ہے۔ گزشتہ ۲؍ میچوں میں ٹیم ۱۵۰؍رن کا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکی اور اب انگلینڈ کے اسٹار اوپنر کی وطن واپسی کے بعد اس کی راہ مزید مشکل ہوگئی ہے۔ ایسی صورت حال میں یشسوی جیسوال، کپتان سنجو سیمسن اور مقامی ہیرو ریان پراگ کو اضافی ذمہ داریاں نبھانی ہوں گی۔ 
 پلے آف میں ٹاپ ۲؍ میں رہنے سے ان کے پاس فائنل میں پہنچنے کے دو مواقع ہوں گے۔ کے کے آر کے۱۹؍ پوائنٹس ہیں اور اس کا ٹاپ پر رہنا یقینی ہے۔ احمد آباد میں گجرات ٹائٹنس کے خلاف ان کا آخری میچ بارش کی وجہ سے ضائع ہونے کے بعد انہیں ایک پوائنٹ ملا۔ کے کے آر کا حوصلہ بلند ہے لیکن اسے خوش فہمی سے بچنا ہوگا۔ ایڈن گارڈنس میں ۱۱؍ مئی کو ممبئی انڈینس کے خلاف میچ کے بعد سے کے کے آر نے اس میچ کے علاوہ کوئی میچ نہیں کھیلا ہے جو بارش کی وجہ سے ضائع ہو گیا تھا۔ احمد آباد جانا، ایک دن کی پریکٹس کیلئے کولکاتا واپس جانا اور پھر آخری لیگ میچ کیلئے گوہاٹی جانا یقیناً تھکا دینے والا رہا ہوگا اور اس کے فارم پر اثر پڑا ہوگا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ مینٹور گوتم گمبھیر کی ٹیم اس رفتار کو برقرار رکھ پاتی ہے یا نہیں۔ ان کے پاس ان فارم انگلینڈ کے اوپنر فل سالٹ بھی نہیں ہیں ، جو پاکستان کے خلاف ہوم سیریز کے لئے وطن واپس آئے ہیں۔ کے کے آر کے دو سلامی بلے باز سالٹ اور سنیل نارائن نے اس سیزن میں ۱۸۲؍ سے زیادہ کے اسٹرائیک ریٹ سے۸۹۷؍ رن بنائے ہیں جس میں ۷؍ نصف سنچریاں اور ایک سنچری شامل ہے۔ رحمان اللہ گرباز سالٹ کی جگہ لے سکتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK