سنیچر کی دیر رات یو ایس اوپن چمپئن بننے والی امریکہ کی ۱۹؍ سالہ کوکو گف نے کہاکہ میں جل کر کندن بن گئی ہوں ۔
EPAPER
Updated: September 11, 2023, 1:11 PM IST | Agency | New York
سنیچر کی دیر رات یو ایس اوپن چمپئن بننے والی امریکہ کی ۱۹؍ سالہ کوکو گف نے کہاکہ میں جل کر کندن بن گئی ہوں ۔
سنیچر کی دیر رات یو ایس اوپن چمپئن بننے والی امریکہ کی ۱۹؍ سالہ کوکو گف نے کہاکہ میں جل کر کندن بن گئی ہوں ۔ میں ان افراد کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جن لوگوں نے مجھ پریقین نہیں کیا۔
کوکو گف کی کامیابی پر ان کے والدکی آنکھیں نم ہوگئی تھیں ۔ اپنے والد کو دیکھ کر کوکوگف نے کہاکہ وہ سمجھتے ہیں کہ وہ بہت مضبوط ہیں ۔ انہوں نے میچ کے تعلق سے کہاکہ میں نے اپنی طرف سے پوری کوشش کی تھی۔ لوگ سمجھتے ہیں کہ میرے اندر جو آگ جل رہی ہے اس پر پانی ڈال دیں گے لیکن وہ پانی مجھ پر گیس کا کام کرے گا۔ کوکوگف نے کہاکہ یہ میرے لئے بہت بڑا اعزاز ہے۔ جب میں ۱۵؍ برس کی تھی تب سے شائقین مجھ پربھروسہ کرتے تھے ۔
امریکہ کی نوجوان ٹینس کھلاڑی کوکو گف نے سنیچر کی رات کو یو ایس اوپن کے فائنل میں بیلاروس کی ارینا سبالینکا کو شکست دے کر یو ایس اوپن کا خطاب جیت لیا۔ یہ۱۹؍سالہ گف کے کریئر کا پہلا گرینڈ سلیم خطاب ہے۔پہلا سیٹ گنوانے کے بعد گف نے شاندار مقابلہ کیا اور میچ۶۔۲، ۳۔۶، ۲۔۶؍ سے جیت لیا۔ گف۲۰۱۷ء کے بعد یہ ٹائٹل جیتنے والی پہلی امریکی کھلاڑی بن گئی ہیں ۔ یہ کارنامہ آخری مرتبہ سولن اسٹیفن نے۲۰۱۷ء میں انجام دیا تھا۔
گف اور سبالینکا کے درمیان یہ چھٹا میچ تھا۔ اس فتح کے بعد سبالینکا کے خلاف گف کا کریئر ریکارڈ اب۲۔۴؍ ہو گیا ہے۔ پہلا سیٹ۲۔۶؍ سے ہارنے کے بعد۱۹؍ سالہ گف نے سنیچر کو آرتھر ایش اسٹیڈیم میں دوسرے سیٹ میں ۳۔۶؍ سے زبردست واپسی کی۔ ایسی صورتحال میں میچ ایک ایک سے ڈرا ہوگیا۔ گف نے تیسرا اور فیصلہ کن سیٹ۲۔۶؍ سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
گف۱۹۹۹ء کے بعد یو ایس اوپن جیتنے والی پہلی امریکی نوعمر کھلاڑی ہیں ۔ سیرینا ولیمز نے۱۹۹۹ء میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔ گف نے میچ کے بعدکہا کہ `یہ جیت میرے لئے بہت معنی رکھتی ہے۔ میں اب بھی اس جیت پر حیران ہوں ۔ پچھلے سال فرنچ اوپن کے فائنل میں ہارنا میرے لئے بہت مایوس کن تھا۔ اسی کی وجہ سے میں آج یہ مقابلہ جیت سکی ہوں ۔
یہ سبالینکا کے سنگلز کریئر کا صرف دوسرا فائنل تھا۔ سبالینکا نے رواں سیزن کا پہلا گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن خطاب جیت لیا تھا۔ خواتین کے سنگلز زمرے میں یہ سبالینکا کا پہلا گرینڈ سلیم ٹائٹل تھا۔ وہ خواتین کے ڈبلز زمرے میں ۲۰۲۱ء میں آسٹریلین اوپن اور۲۰۱۹ء میں یو ایس اوپن جیت چکی ہیں ۔