• Thu, 19 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کوپا امریکہ : آج فائنل میں ارجنٹائنا اور کولمبیا کی ٹکر، لیونل میسی اور جیمس پر سبھی کی نظر

Updated: July 15, 2024, 1:00 PM IST | Inquilab News Network | New Delhi

دفاعی چمپئن ارجنٹائنا ورلڈ کپ کے بعد ایک اور بڑا خطاب جیتنے کے لئے میدان پر اترے گا۔ ارجنٹائنا کے پاس اسٹار کھلاڑیوں کی فوج۔ کولمبیا خطاب جیتنے کیلئے پوری کوشش کرے گا۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

کوپا امریکہ کا یہ سفر کولمبیا کے کپتان جیمس روڈریگیز کیلئے ایک خواب جیسا رہا ہے۔ ان کی قیادت میں ٹیم۲۳؍ سال بعد فائنل میں پہنچی ہے لیکن اس خوابیدہ سفر پر تجربہ کار فٹبالر لیونل میسی کی قیادت میں دفاعی چمپئن ٹیم ارجنٹائنا انہیں گہن لگانےکیلئے تیار ہے۔ اگر۱۵؍ مرتبہ کی مشترکہ چمپئن ارجنٹائنا یہ میچ جیت جاتی ہے تو وہ یوروگوئے کو پیچھے چھوڑ کر ٹاپ پر پہنچ جائے گی۔ 
  ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے والی دونوں ٹیمیں جب امریکہ کے میامی گارڈنس میں آمنے سامنے ہوں گی تو کولمبیا کا مقصد ۲۸؍ میچوں میں ملنے والی آخری شکست کا بدلہ لینا ہوگا۔ کولمبیا، جو آخری بار ۲۰۲۲ء میں ارجنٹائنا سے ہارا، تاریخ رقم کرنے سے صرف ایک جیت دور ہے۔ 
دو سال ۵؍ ماہ اور ۱۱؍ دن پہلے ہونے والے اس میچ کے ہیرو لاؤٹارو مارٹنیز تھے۔ ان کے گول کی بنیاد پر ٹیم جیت گئی۔ اس بار وہ کوپا امریکہ میں بھی ٹاپ فارم میں ہیں۔ ارجنٹائنا کے انچارج لاؤٹارو مارٹنیز ہوں گے، جنہوں نے ٹورنامنٹ میں ۴؍گول کئے ہیں۔ کپتان لیونل میسی کے ساتھ ساتھ سب کی نظریں ان پر بھی ہوں گی۔ 
آخری بار کولمبیا۲۰۰۱ء کے ٹورنامنٹ میں فائنل میں پہنچا تھا، اس نے اس ٹورنامنٹ کی میزبانی کی تھی۔ ۲۰۲۱ء میں ہونے والے کوپا امریکہ کے سیمی فائنل میں بھی اس نے ارجنٹائنا کو مقررہ وقت تک ۱۔ ۱؍گول سے برابر رکھا تھا لیکن ارجنٹائنا نے اسے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں ۲۔ ۳؍گول سے شکست دی۔ تاہم کولمبیا کی ٹیم کی کارکردگی میں ارجنٹائنا کے کوچ نیسٹر لورینزو کی قیادت میں کافی بہتری آئی ہے۔ کپتان جیمس کی کارکردگی میں بھی کوچ لورینزو کی قیادت میں کافی بہتری آئی ہے۔ 

ارجنٹائنا کو مات دینے کیلئے کولمبیا کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا: لورینزو
کیفیٹروس کے منیجر نیسٹر لورینزو نے سنیچر (امریکی وقت کے مطابق)کو کہا کہ کوپا امریکہ فائنل میں ارجنٹائنا کو شکست دینے کیلئے کولمبیا کو اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔موجودہ کوپا امریکہ اور ورلڈ کپ چمپئن ارجنٹائنا، فیفا کی تازہ ترین عالمی درجہ بندی میں سرفہرست ہے۔ دریں اثنا، کولمبیا جو اپنے دوسرے اور۲۰۰۱ء کے بعد سے پہلے کوپا امریکہ خطاب کی تلاش میں ہے۔۲۰۲۲ء کے آغاز میں۲۸؍ گیمز ناقابل شکست رہنے کے باوجود، درجہ بندی میں۱۲؍ ویں نمبر پر ہے۔لورینزو نے کہا کہ’’ہمیں ہر چیز کے چمپئن کو شکست دینے کیلئے کولمبیا کا بہترین ورژن بننے کی ضرورت ہے۔‘‘ لورینزو نے۲۰۲۲ء کے کونمبول- یوای ایف اے کپ آف چمپئن میں اٹلی کے خلاف ارجنٹائنا کی جیت کا  بھی اشارہ دیا۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا ہوتا تو ہم یہاں نہیں  ہوتے لیکن ارجنٹائنا کو ہرانے کیلئے  آپ کے پاس ہر کھلاڑی کا بہترین ورژن ہونا چاہیے۔صرف ۱۰؍ کھلاڑیوں کے ساتھ ۴۵؍ منٹ سے زیادہ وقت تک کھیلنے کے باوجود، کولمبیا اپنے آخری میچ میں یوروگوئے کو۰۔۱؍سے شکست دے کر فائنل میں پہنچا۔ ارجنٹائنا کنیڈا کو۰۔۲؍گول  سے شکست  دی تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK