فیفا ورلڈ کپ جیتنے والے ارجنٹائنا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے کوپا امریکہ ٹورنامنٹ میں تاریخ رقم کردی۔ میسی اس ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ میچ کھیلنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
EPAPER
Updated: June 22, 2024, 10:12 AM IST | Inquilab News Network | New Delhi
فیفا ورلڈ کپ جیتنے والے ارجنٹائنا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے کوپا امریکہ ٹورنامنٹ میں تاریخ رقم کردی۔ میسی اس ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ میچ کھیلنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
فیفا ورلڈ کپ جیتنے والے ارجنٹائنا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے کوپا امریکہ ٹورنامنٹ میں تاریخ رقم کردی۔ میسی اس ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ میچ کھیلنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ میسی نے چلی کے سابق گول کیپر سرجیو لیونگسٹن کا ریکارڈ توڑ دیا۔ لیونگسٹن نے۱۹۴۲ء سے۱۹۵۳ء تک ۳۴؍ میچ کھیلے تھے۔
دفاعی چمپئن ارجنٹائنا نے جمعہ کو کوپا امریکہ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں کنیڈا کو۰۔ ۲؍گول سے شکست دی۔ اٹلانٹا میں کھیلے جانے والے میچ میں جولین الواریز اور لوٹر مارٹنیز نے دوسرے ہاف میں گول کر کے ارجنٹائنا کو فتح دلا دی۔ اس میچ میں لیونل میسی (۳۵؍ میچ) نے ارجنٹائنا کے لئے میدان میں اترتے ہی تاریخ رقم کی۔ وہ اس ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ میچ کھیلنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ انہوں نے ارجنٹائنا کیلئے بھی زیادہ میچ کھیلے ہیں۔
میچ کے حوالے سے بات کی جائے تو پہلے ہاف میں کنیڈا نے ارجنٹائنا کو سخت مقابلہ دیا۔ پہلے ہاف میں سل لارین نے گول کرنے کی کوشش کی لیکن اسٹیفن یوسٹاکیو نے اسے روک دیا۔ اس کے بعد الفانسو ڈیوس کا شاٹ گول باکس کے اوپر سے گزر گیا۔ دوسرے ہاف میں ارجنٹائنا نے پہلے۴۵؍ منٹ کے مشکل مقابلے کے بعد کنٹرول کیا اور میچ پر گرفت مضبوط کی۔ کامیابی اس وقت ملی جب میسی نے گیند الواریز کو دے دی اور الواریز نے کوئی غلطی کئے بغیر گول کر دیا۔ اس گول کی مدد سے الواریز نے اپنے ۱۳؍ میچوں کے بین الاقوامی گول کی خشکی ختم کر دی۔ الواریز کا آخری گول۲۰۲۲ء فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں کروشیا کے خلاف ہوا تھا۔ چند منٹ بعد، مارٹنیز نے گول کر کے ٹیم کو۰۔ ۲؍ کی برتری دلا دی۔ اس گول کے بعد کوئی اور گول نہیں ہوسکا اور ارجنٹائنا نے ٹورنامنٹ میں پہلا میچ ۰۔ ۲؍گول سے جیت کر اچھی شروعات کی۔ میچ کے بعد لیونل میسی نے کہاکہ قومی ٹیم کیلئے کھیلنا قابل فخر ہوتاہے اور آج پھر نے وہ کام کیاہے۔ میں خوش ہوں کہ میں اپنی ٹیم کیلئے ایک اور ریکارڈ بنایا۔ امید کرتاہوں کہ میں ٹیم کیلئے ایسی ہی ریکارڈ بناتا رہوں۔ انہوں نے کہا کہ کنیڈا نے پہلے ہاف میں سخت مقابلہ کیا تھا۔