فائنل میں ارجنٹائنا نے کولمبیا کو اضافی وقت میں۰۔۱؍گول سے شکست دی۔ فیفا ورلڈ کپ کے بعد ارجنٹائنا نے ایک اور بڑا اعزاز حاصل کیا۔
EPAPER
Updated: July 16, 2024, 11:10 AM IST | Agency | New Jersey
فائنل میں ارجنٹائنا نے کولمبیا کو اضافی وقت میں۰۔۱؍گول سے شکست دی۔ فیفا ورلڈ کپ کے بعد ارجنٹائنا نے ایک اور بڑا اعزاز حاصل کیا۔
میامی کے ہارڈ راک اسٹیڈیم میں کوپاامریکہ کے ٹورنامنٹ کے فائنل میں ارجنٹائنا نے کولمبیا کو ۰۔ ۱؍گول سے شکست دے کر اپنے خطاب کا کامیاب دفاع کیا۔ اس کے ساتھ ہی ارجنٹائنا ۱۶؍ مرتبہ اس خطاب پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہوا اور یہ اس کی مسلسل چوتھی فتح ہے۔ میچ کے دوران ارجنٹائنا کے کپتان لیونل میسی کو ٹخنے کی انجری کے باعث میچ کے دوسرے ہاف میں باہر ہونا پڑا تھا۔ فائنل میچ کا درد اور وابستگی اس قدر تھی کہ جب میسی میدان چھوڑ رہے تھے تو ان کی آنکھوں میں آنسو تھے۔
گولڈن بوٹس مارٹینز کے نام
دونوں ٹیمیں مقررہ ۹۰؍ منٹ تک کوئی گول نہ کر سکیں۔ اس کے بعد اسٹاپیج ٹائم میں بھی میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا تاہم متبادل کھلاڑی کے طور پر میدان پر آنے والے مارٹنیز نے اضافی وقت میں گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی جو آخر تک برقرار رہی۔ یہ مارٹنیز کا ٹورنامنٹ کا پانچواں گول تھا اور وہ گولڈن بوٹ کی دوڑ میں سب سے آگے رہے۔
ارجنٹائنا کا کارنامہ
یہ ارجنٹائنا کی مسلسل تیسری بڑی ٹورنامنٹ ٹرافی تھی (۲۰۲۱ء کوپا امریکہ اور فیفا ورلڈ کپ۲۰۲۲ء )، جس سے وہ یہ کارنامہ انجام دینے والی پہلی جنوبی امریکی ٹیم بن گئی ہے۔ یہ ارجنٹائنا کے لئے ایک خاص جیت تھی کیونکہ ٹیم کے لیجنڈ اینجل ڈی ماریا اب باضابطہ طور پر بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرڈ ہو چکے ہیں اور یہ ان کے لئے یادگار الوداع تھا۔
اینجل ڈی ماریا جذباتی ہو گئے
میچ کے بعد جذباتی ہونے والے ارجنٹائنا کے اسٹار کھلاڑی اینجل ڈی ماریا نے کہا کہ میں نے اس کا خواب دیکھا، میں نے دیکھا کہ میں اس طرح ریٹائرڈ ہو جاؤں گا۔ میرے پاس بہت سی خوبصورت یادیں ہیں۔ میں ہمیشہ اس نسل کا شکر گزار رہوں گا جس نے مجھے وہ حاصل کرنے میں مدد کی جو میں بہت چاہتا تھا۔ میں ٹیم کی کامیابی سے خوش ہوں۔