• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کوپا امریکہ کے سیمی فائنل میں ارجنٹائنا نے کنیڈا کو شکست دی

Updated: July 11, 2024, 1:23 PM IST | New Jersey

عالمی چمپئن ارجنٹائنا نے شاندار کھیل کامظاہرہ کیا اور میچ ۰۔۲؍گول سے جیت لیا۔ اسٹار کھلاڑی لیونل میسی نے بھی گول کرکے ریکارڈ بنایا

Photo: INN
تصویر: آئی این این

لیونل میسی نے ارجنٹائنا کو ساتویں کوپا امریکہ فائنل میں پہنچا کر کئی ریکارڈ توڑ ڈالے۔ منگل (امریکی وقت کے مطابق)کو نیو جرسی کے کھچا کھچ بھرے اسٹیڈیم میں میسی کی ٹیم نے سیمی فائنل میں کنیڈاکو۰۔۲؍ گول سے شکست دی۔ میسی نے کوپا امریکہ میں اپنا۱۴؍ واں گول اسکور کرتے ہوئے پیرو کے پاؤلو گوریرو اور چلی کے ایڈورڈو ورگاس کی برابری کی اور ٹورنامنٹ میں آل ٹائم ریکارڈ سے ۳؍ گول دور رہے۔
لیونل میسی نے ۱۰۹؍ واں گول کیا 
لیونل میسی بین الاقوامی گول کرنے والوں کی آل ٹائم فہرست میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ اپنے۱۰۹؍ویں گول کے ساتھ بارسلونا کے سابق اسٹار نے ایران کے علی داعی کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ۳۷؍ سالہ کھلاڑی اب صرف کرسٹیانو رونالڈو سے پیچھے ہیں جو بین الاقوامی فٹبال میں۱۳۰؍ گول کر کے ٹاپ اسکورر ہیں۔ میسی نے ارجنٹائنا کیلئے اپنے آخری۲۵؍ میچوں میں۲۸؍ گول کئے ہیں اور انہوں نے اپنے اچھے  فارم کو جاری رکھا ہوا ہے۔ 
فائنل میں یوروگوئے یا کولمبیا سے مقابلہ ہوگا 
میسی اور جولین الواریز کے گولس نے کینڈا کے خلاف سیمی فائنل میں ارجنٹائنا کی جیت کو یقینی بنایا۔ یہ۷؍ واں موقع تھا جب ۱۵؍ مرتبہ کی چمپئن  ارجنٹائنا کوپا امریکہ کے فائنل میں پہنچی۔ ` جو ٹیم  پرانے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل رہی ہے، ان کیلئے  یہ بہت متاثر کن ہے کہ قومی ٹیم ایک بار پھر فائنل میں پہنچ گئی ہے۔میسی نے ارجنٹائنا کے فائنل میں پہنچنے کے بعد کہا کہ میں خوش ہوں کہ ہم پرانے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔ ارجنٹائنا ورلڈ کپ کی فتح کے بعد دو براعظمی ٹورنامنٹ کے ٹائٹل جیت کر اسپین کا مقابلہ کرنا چاہتا ہے۔ میسی کی ٹیم نے  ۲۰۲۱ء میں کوپا امریکہ اور پھر۲۰۲۲ء میں قطر میں ہونے والا فیفا ورلڈ کپ جیتا تھا۔اس سے قبل  اسپین کی فٹبال ٹیم نے۲۰۰۸ء اور۲۰۱۲ء میں یورو اور۲۰۱۰ء میں فیفا ورلڈ کپ جیتا تھا۔
میچ کی بات کی جائے تو ابتدائی دباؤ کو برداشت کرنے کے بعدارجنٹائنا نے ۲۲؍ویں منٹ میں برتری حاصل کی جب روڈریگو ڈی پال نے الواریز کو پاس دیا، جنہوں نے دو محافظوں کے درمیان ڈریبل کیا اور شاندار فنش کے ساتھ گول کیا۔ ارجنٹائن نے آہستہ آہستہ کنٹرول حاصل کر لیا۔میسی نے ۵۱؍ویں منٹ میں شاندار گول کرکے ٹیم کی فتح یقینی بنا دی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK