ٹیم انڈیا کی شکست کے بعد بلے بازرتوراج نے کہا: تشویش کی بات نہیں ہے، ہم ہار کو تسلیم کرکے آگے بڑھیں گے
EPAPER
Updated: November 30, 2023, 10:32 AM IST | guwahati
ٹیم انڈیا کی شکست کے بعد بلے بازرتوراج نے کہا: تشویش کی بات نہیں ہے، ہم ہار کو تسلیم کرکے آگے بڑھیں گے
ہندوستان کے اوپننگ بلے باز اور نائب کپتان رتوراج گائیکواڑ نے تیسرے ٹی ۲۰؍ میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا ذمہ دار اوس کو ٹھہرایا۔ ہندوستانی گیند بازوں نے آخری ۵؍ اوورس میں۸۰؍ رن دیئے اور ۲۲۲؍ رن بنانے کے باوجود میزبان ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
گلین میکسویل نے پرسدھ کرشنا کے آخری اوور میں۲۳؍رن بنائے۔ کرشنا نے ۴؍ اوورس میں۶۸؍ رن دیئے اور انہیں کوئی وکٹ نہیں ملا۔ گائیکواڑ نے میچ کے بعد صحافیوں سے کہاکہ ’’ `مجھے نہیں لگتا کہ یہ تشویش کی بات ہے۔ ایسا لگتا تھا جیسے ہم گیلی گیند سے گیند کر رہے ہوں۔ گیند بازوں کے لئے یہ بہت مشکل تھا۔‘‘
انہوں نےمزید نے کہاکہ’ ’ ایسے حالات میں فی اوور۱۲ ،۱۳ یا۱۴؍ رن بھی بن سکتے تھے۔ تو یہ تشویش کی بات نہیں ہے۔ حالات مشکل تھے اور ہمیں اسے قبول کرکے آگے بڑھنا ہوگا۔ آسٹریلیا کی جانب سے گلین میکسویل نے ۴۸؍گیندوں پر ناقابل شکست ۱۰۴؍رن بنائے۔ گائیکواڑ نے کہاکہ `میکسویل نے شاندار بلے بازی کی۔ ایک وقت میں انہیں ۳؍ اوورس میں۵۰؍ رن درکار تھے اور پھر ایسی اننگز کھیل کر جیتنا قابل تعریف ہے۔ سیریز کا چوتھا میچ جمعہ کو رائے پور میں کھیلا جائے گا۔ ٹیم انڈیا سیریز میں ۱۔۲؍سے آگے ہے۔