• Sat, 23 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کرکٹ آسٹریلیا کو گیند کے تنازع پر وضاحت کرنی چاہیے: وارنر

Updated: November 06, 2024, 10:12 PM IST | Sydney

آسٹریلیا کے لیجنڈری بلے باز نے کہا کہ حتمی فیصلہ سی اے کو کرنا ہے۔ میرے خیال میں سی اے نے جلد سے جلد اس معاملے کو دبا دیا

David Warner.Photo:INN
ڈیوڈ وارنر۔ (تصویر:آئی این این)

آسٹریلیا کے لیجنڈری بلے باز ڈیوڈ وارنر نے میکے میں آسٹریلیا اے اور انڈیا اے کے درمیان کھیلے گئے پہلے غیر رسمی ٹیسٹ کے آخری دن گیند کو تبدیل کرنے سے متعلق تنازع پر کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) سے وضاحت کی مانگ کی ہے۔
وارنر کی گیند کے تنازع پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’’حتمی فیصلہ سی اے کو کرنا ہے۔ میرے خیال میں سی اے نے جلد سے جلد اس معاملے کو دبا دیا کیونکہ ہندوستانی ٹیم یہاں آنے والی ہے۔ اگرچہ مجھے لگتا ہے کہ اگر امپائرس کو محسوس ہوتا ہے کہ کچھ ہوا ہے تو مجھے یقین ہے کہ اس سلسلے میں کچھ اور کارروائی کی جائے گی۔ امپائر یا میچ ریفری کو سامنے آکر تمام سوالوں کے جواب دینے چاہئیں۔
انہوں نے کہا ’’میرے خیال میں میچ ریفری کو اپنے عملے یعنی امپائرس سے بات چیت کرنی چاہیے۔ اگر وہ امپائر کے فیصلے سے متفق ہیں تو آپ کو بھی اس کیلئے  کھڑا ہونا ہوگا۔ سی اے کو واضح طور پر اس سلسلے میں ایک بیان جاری کرنا چاہیے۔ اب تک، میں نے سی اے کی طرف سے ایسا کچھ ہوتا نہیں دیکھا۔‘‘
واضح رہے کہ میکے میں غیر رسمی ٹیسٹ کے آخری دن کے آغاز سے قبل جب نئی گیند ہندوستانی ٹیم کے حوالے کی گئی تو ہندوستانی کھلاڑی اور خاص طور پر ایشان کشن امپائرس سے کافی ناراض نظر آئے۔ اسٹمپ کے مائیکروفون میں قید آواز میں امپائر شان کریگ کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ پچھلی گیند پر بہت زیادہ خراشیں ہیں جب کہ کشن کو گیند کو تبدیل کرنے کے فیصلے کو احمقانہ قرار دیتے ہوئے  سنا گیا۔
آسٹریلیا کے سابق جارحانہ  بلے باز ڈیوڈ وارنر کو بگ بیش لیگ (بی بی ایل) ۲۵۔۲۰۲۴ء کیلئے  سڈنی تھنڈرس کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔۲۰۱۸ء میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں بال ٹیمپرنگ کرنے پر وارنر پر تاحیات کپتانی سے پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ ڈیوڈ وارنر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرڈ ہو گئے ہیں۔ حال ہی میں ڈیوڈ وارنر نے کپتانی پر پابندی کے خلاف اپیل کی تھی  جس کے بعد کرکٹ آسٹریلیا کے کوڈ آف کنڈکٹ کمیشن نے ان پر عائد پابندی ختم کردی۔ ریویو پینل نے کہاکہ ’’وارنر کے جوابات کے قابل احترام اور پشیمان لہجے نے ریویو پینل کو متاثر کیا اور انہیں اپنے طرز عمل پر بہت افسوس ہے۔‘‘  اس کے بعد انہیں سڈنی تھنڈرس کا کپتان بنانے کا اعلان کیا گیا۔ وارنر نےاس سے قبل سال ۲۰۱۱؍میں ایک مرتبہ تھنڈرس کی قیادت کی تھی اور میلبورن اسٹارس کے خلاف ناٹ آؤٹ ۱۰۲؍رن  کی اننگز کھیلی تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK