پرتگال کے اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے گزشتہ شام ریاض کے ایک مشہور جاپانی ریستوراں میں اپنی ۴۰؍ ویں سالگرہ کا جشن منایا۔
EPAPER
Updated: February 08, 2025, 10:01 PM IST | Riyadh
پرتگال کے اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے گزشتہ شام ریاض کے ایک مشہور جاپانی ریستوراں میں اپنی ۴۰؍ ویں سالگرہ کا جشن منایا۔
پرتگالی فٹ بال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی ۴۰؍ ویں سالگرہ سعودی عرب میں اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ منائی۔ رونالڈو نے ریاض کے ایک مشہور جاپانی ریستوراں نوزومی میں اپنے عزیزوں کی میزبانی کی۔ گزشتہ شام پورتو ریکو کے فنکار راؤ الیجیندرو نے پرفارم بھی کیا۔ سوشل میڈیا پر شیئر کئے گئے ویڈیوز میں فٹ بال اسٹار کو جارجینا روڈریگز اور ان کی والدہ کے ساتھ رقص کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ انہوں نے انسٹاگرام پر جشن کی تصاویر شیئر کیں، اور لکھا: ’’زبردست سالگرہ کے پیغامات کیلئے آپ سب کا شکریہ! خاندان اور دوستوں کے ساتھ اچھا دن گزرا، اس سے بہتر کی خواہش نہیں کر سکتا۔‘‘
Thank you all for the amazing birthday messages! Had a great day with family and friends, couldn’t wish for anything better. pic.twitter.com/VZ6XbhpV9l
— Cristiano Ronaldo (@Cristiano) February 5, 2025
واضح رہے کہ رونالڈو کے موجودہ کلب النصر نے انہیں سالگرہ کا ایک خصوصی کیک پیش بھی کیا جس پر ان کی پانچ بیلن دی اور ٹرافیوں اور بچپن کی تصاویر تھیں۔ روڈریگز نے انسٹاگرام پر رونالڈو کیلئے سالگرہ کا پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ہماری لازوال محبت کو سالگرہ مبارک ہو۔ آپ جیسے شخص کو میری زندگی میں لانے کیلئے خدا کا شکر ہے، اور ہمیں سب سے بڑی خوشی دینے کیلئے زندگی کا شکریہ! — ہمارا خاندان، ہمارے بچے۔ ایک ساتھ زندگی گزارنے کیلئے ہمیں ایک دوسرے کو مضبوطی سے تھامے رکھنا ہوگا۔ اور بہترین سے بہترین کی خواہش کرنی ہوگی۔‘‘
سعودی عرب نے اس بات کو یقینی بنایا کہ فٹبالر کی سالگرہ کا جشن یادگار رہے۔ رونالڈو کی سالگرہ کے موقع پر بولیورڈ ورلڈ میں دی لائٹ بال روشن کیا گیا، اس پیغام کے ساتھ کہ ’’ہم آپ کے ساتھ جشن مناتے ہیں، سی آر ۷۔ سالگرہ مبارک ہو۔ سعودی تم سے پیار کرتا ہے۔‘‘ واضح رہے کہ رونالڈو ۵؍ فروری کو ۴۰؍ سال کے ہوگئے ہیں۔