• Wed, 05 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سالگرہ مبارک: کرسٹیانو رونالڈو فٹ بال کی افسانوی شخصیت

Updated: February 05, 2025, 11:21 AM IST | Agency | New Delhi

یوں تو دنیا میں متعدد قسم کے کھیل کھیلے جاتے ہیں لیکن عام رائے میں فٹبال دنیا کا سب سے مقبول ترین کھیل ہے۔ اس کھیل نے سیکڑوں ممالک کو اپنےگھیرےمیں لیا ہوا ہے۔ چونکہ ان ممالک کے درمیان فٹبال کے مقابلوں کا انعقاد ہوتا رہتا ہے لہٰذا ان ممالک میں چند ایسے کھلاڑی پیدا ہوئے ہیں جنہوں نے اپنے ملک کا نام تو روشن کیا ہی ہے فٹبال کی مقبولیت میں بھی اضافہ کیاہے۔

World famous football players. Photo: INN
فٹ بال کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی۔ تصویر: آئی این این

یوں تو دنیا میں متعدد قسم کے کھیل کھیلے جاتے ہیں لیکن عام رائے میں فٹبال دنیا کا سب سے مقبول ترین کھیل ہے۔ اس کھیل نے سیکڑوں ممالک کو اپنےگھیرےمیں لیا ہوا ہے۔ چونکہ ان ممالک کے درمیان فٹبال کے مقابلوں کا انعقاد ہوتا رہتا ہے لہٰذا ان ممالک میں چند ایسے کھلاڑی پیدا ہوئے ہیں جنہوں نے اپنے ملک کا نام تو روشن کیا ہی ہے فٹبال کی مقبولیت میں بھی اضافہ کیاہے۔ انہیں روشن ستاروں میں سے عالمی شہرت یافتہ فٹبال کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو ہیں۔ رونالڈو کو بچپن سے ہی فٹ بال کھیلنے کا شوق تھا اور وہ اس کھیل میں اپنا کرئیربنانا چاہتے تھے۔ اپنے بچپن میں رونالڈو اینڈورینا ٹیم کاحصہ بنےاور تقریباً۵؍ برسوں تک اس ٹیم کے لیے کھیلتے رہے۔ ۱۶؍ برس کی عمرمیں رونالڈو پرتگال کےسی پی اسپورٹنگ کلب کا حصہ بنے۔ کلب کا عملہ ان کے کھیل سے بہت متاثرہوا اور انہیں ترقی دے کر اسپورٹنگ کی یوتھ ٹیم کا منیجر بنا دیا گیا۔ صرف ایک سال کے اندر ہی رونالڈو نے کلب کی انڈر ۱۶؍ٹیم، انڈر ۱۷؍ٹیم، انڈر۱۸؍، بی اور فاسٹ ٹیم کے لیے کھیلنا شروع کر دیا اور اس طرح وہ صرف ایک ٹیم کے لیے کھیلنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ اس کلب کی جانب سےرونالڈو نے اپنا پہلا لیگ میچ ۲۰۰۲ء میں کھیلااوریہ میچ انہوں نے مورینس فٹ بال کلب کے خلاف کھیلا۔ انہوں نے اس میچ میں ۲؍گول بھی کئے۔ کرسٹیانونے اس میچ میں اتنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا کہ کئی فٹبال کلبوں کی توجہ ان کی طرف مبذول ہوئی اور اکثر فٹبال کلب انہیں اپنی ٹیم کا حصہ بنانا چاہتے تھے۔ اس دوران اسپورٹنگ کلب کی ٹیم اور مانچسٹر یونائیٹڈفٹبال کلب کی ٹیم کے درمیان میچ ہوا۔ اس میچ میں اسپورٹنگ کلب کی ٹیم نے۳؍، ایک گول سے کامیابی حاصل کی اور اس میچ میں اکیلے کرسٹیانو نے ۲؍گول کئے۔ اس میچ کےبعد مانچسٹر یونائیٹڈ کلب نے کرسٹیانو کو اپنی ٹیم میں لینے کا فیصلہ کیا۔ 
 ہر کھلاڑ ی کا کھیلنےکا اپنا ایک اسٹائل ہوتا ہے۔ چاق وچوبند ، فیلڈ میں چیتے سے زیادہ حملہ آور نظر آنےوالے رونالڈوجنہیں راکٹ رونالڈو کے نام سے بھی جانا جاتاہے، اپنے سر سے گیند کو پوسٹ میں پھینکنےکے ماہر ہیں۔ انہوں نے اپنے سر کی مدد سے مجموعی طور پر۱۰۷؍گول کیے ہیں جن میں سے انہوں نےریئل میڈرڈ کی جانب سے کھیلتےہوئے۶۵؍ گول کیےہیں۔ فری کک لینے کے دوران کرسٹیانو ۱۳۰؍کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑتے ہیں جو کہ بہت زیادہ رفتار ہے۔ بیلن ڈی آر ایوارڈ فٹ بال کھیلوں کی دنیا کا سب سےبڑا اعزاز ہے۔ کرسٹیانو واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے ۵؍ مرتبہ یہ ایوارڈحاصل کیاہے۔ کرسٹیانو کےپاس۵؍بار ورلڈ سوکر پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتنےکا ریکارڈ بھی ہے۔ کرسٹیانو پروفیشنل لیگ میں لگاتار دو سیزن میں ۴۰؍گول کرنے والے پہلے فٹبالر بھی ہیں۔ کرسٹیانو نے لگاتار ٹاپ۵؍ لیگز میں ۵۰؍ گول کیے ہیں اور اس ریکارڈ کو توڑنا بہت مشکل ہے۔ 
 کرسٹیانوبہت اچھی شخصیت کے مالک ہیں۔ ایک کامیاب کھلاڑی ہونےکے علاوہ ایک سماجی کارکن بھی ہیں۔ وہ کئی طرح کی سماجی خدمات سےبھی وابستہ ہیں اور وقتاً فوقتاً فلاحی کام کرتے رہتے ہیں۔ ۲۰۱۲ءمیں اپنے گولڈن بوٹ ایوارڈ کی نیلامی کرکے انہوں نے اس رقم سےغزہ میں ایک اسکول تعمیرکراویا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ایک ۹؍سالہ بچےکے کینسر کا سارا خرچ بھی برداشت کیا۔ آمدنی کےلحاظ سے بھی کرسٹیانو دنیا کے دیگر کھلاڑیوں سے بہت آگےہیں اور ان کا نام دنیا کے امیر ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK