• Mon, 25 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کرسٹیانو رونالڈو نے یوٹیوب پرعالمی ریکارڈ بنایا

Updated: August 23, 2024, 12:01 PM IST | Agency | Lisbon

پرتگال کے لیجنڈری فٹبالر رونالڈو نے یوٹیوب پر سب سے تیزی سے۱۰؍ لاکھ سبسکرائبرس تک پہنچنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

Cristiano Ronaldo. Photo: INN
کرسٹیانو رونالڈو۔ تصویر : آئی این این

کرسٹیانو رونالڈو نے بدھ کو اپنا یوٹیوب چینل لانچ کیا۔ چینل نے ایک دن سے بھی کم وقت میں ۱۳؍ ملین (۱ء۳؍ کروڑ) سبسکرائبرس بنا لئے ہیں جو ایک ریکارڈ ہے۔ اس سے قبل ایک دن میں سب سے زیادہ سبسکرائبرس کا ریکارڈ ہمسٹر کومبیٹ چینل کے پاس تھا۔ خیال رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو جمعرات سے ہی سعودی پرو لیگ میں اپنے فٹبال کلب النصر کی جانب سے نئے سیزن کا آغاز کرنے والے ہیں لیکن اس سے قبل ہی انہوں نے یوٹیوب پر ریکارڈ بنادیا۔ 
گولڈن بٹن بھی۶؍ گھنٹے میں مل گیا 
 ۳۹؍ سالہ پرتگالی فٹبالر نے بدھ۲۱؍ اگست کو اپنا یوٹیوب چینل یو آر کرسٹیانو لانچ کیا۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کیاکہ ’’ `انتظار ختم۔ میرا یوٹیوب چینل آخرکار جاری ہوگیا! اس نئے سفر میں میرا ساتھ دیں۔ ‘‘ یوٹیوب ۱۰؍ لاکھ سبسکرائبرس والے چینلز کو گولڈ بٹن بھیجتا ہے۔ رونالڈو کے چینل نے یہ نمبر صرف۹۰؍ منٹ میں عبور کر لیا تھا۔ یوٹیوب نے گولڈن بٹن بھی۶؍ گھنٹے کے اندر ان کے گھر بھیج دیا۔ 
افتتاحی ویڈیو میں مومی مجسمے کا کلپ 
رونالڈو نے اپنے چینل کا آغاز کرتے ہی کئی ویڈیوز پوسٹ کئے۔ ان میں ایک ٹیزر ٹریلر اور ان کی پارٹنر جارجینا روڈریگز کے ساتھ ایک تفریحی کوئز گیم شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے۲۰۲۲ء میں نیویارک میں اپنے مومی مجسمے کی رونمائی کا کلپ بھی اپ لوڈ کیا۔ پرتگالی کھلاڑی نے کہاکہ ’’ `میں نے ہمیشہ سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ زبردست بونڈنگ کا لطف اٹھایا ہے۔ اب میرا یوٹیوب چینل مداحوں سے بہتر طریقے سے جڑنے میں میری مدد کرے گا۔ ‘‘
انسٹاگرام پر۶۳؍ کروڑ سے زیادہ فالوورس
رونالڈو کے ایکس پلیٹ فارم پر۱۱۲ء۵؍ ملین فالوورس، فیس بک پر۱۷۰؍ ملین اور انسٹاگرام پر ۶۳۹؍ ملین فالوورس ہیں۔ 
بچوں نے گولڈ پلے بٹن کو اَن باکس کر دیا 
۱۰؍ ملین سبسکرائبرس تک پہنچنے کے بعد رونالڈو نے اپنے بچوں کو گولڈ پلے بٹن اَن باکس کرنے دیا۔ رونالڈو ۵؍ بچوں کے باپ ہیں۔ 
رونالڈو سب سے زیادہ کمانے والے ایتھلیٹ ہیں 
 رونالڈو دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ایتھلیٹ ہیں۔ فوربس کا اندازہ ہے کہ رونالڈو کے اثاثوں کی مجموعی مالیت۲۶۰؍ ملین ڈالرس ہے۔ وہ ایک بلین ڈالر سے زیادہ کمانے والے پہلے فٹبال کھلاڑی بھی ہیں۔ ۳۳؍ ٹرافیز، ۵؍ یوئیفا چمپئن لیگ ٹائٹلز اور ریکارڈ تعداد میں گول اور اسسٹس کے ساتھ سجے ہوئے ایک کامیاب کریئر کے ساتھ، رونالڈو کا یوٹیوب کی طرف رُخ نہ صرف ان کے کریئر کا ایک نیا باب ہے بلکہ ان کی ڈیجیٹل موجودگی میں ایک اہم اضافہ ہے۔ اس سال کے آغاز میں پرتگال کے اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے فوربس کی فہرست میں چوتھی بار سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK