النصر فٹبال کلب کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے کھیل کے جذبے کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے پیر کو یہاں ایران کے پرسیپولیس کلب کے خلاف ایشین چمپئن لیگ (اے سی ایل ) کے بغیر گول کے ڈرا میں پنالٹی کے موقع کو منسوخ کرنے میں مدد کی۔
EPAPER
Updated: November 29, 2023, 11:19 AM IST | Agency | Riyadh
النصر فٹبال کلب کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے کھیل کے جذبے کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے پیر کو یہاں ایران کے پرسیپولیس کلب کے خلاف ایشین چمپئن لیگ (اے سی ایل ) کے بغیر گول کے ڈرا میں پنالٹی کے موقع کو منسوخ کرنے میں مدد کی۔
النصر فٹبال کلب کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے کھیل کے جذبے کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے پیر کو یہاں ایران کے پرسیپولیس کلب کے خلاف ایشین چمپئن لیگ (اے سی ایل ) کے بغیر گول کے ڈرا میں پنالٹی کے موقع کو منسوخ کرنے میں مدد کی۔
رونالڈو میچ کے اوائل میں باکس کے اندر گر گئے اور ریفری نے فوری طور پر پنالٹی دے دی۔ لیکن رونالڈو نے دیانتداری کا مظاہرہ کیا اور اس پنالٹی کے خلاف احتجاج کرنے والے پرسیپولیس کلب کے کھلاڑیوں میں شامل ہو گئے۔ اس کے بعد ریفری ما ننگ نے اسے پچ کے قریب مانیٹر پر چیک کیا اور اپنا فیصلہ واپس لے لیا۔
النصر کے دفاعی کھلاڑی علی لاجیمی کو میچ کے صرف۱۷؍ منٹ بعد ریڈ کارڈ دکھایا گیا جس سے ٹیم۱۰؍ کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اتر گئی۔ النصر پہلے ہی گروپ ای کے فاتح کے طور پر ناک آؤٹ کے لئے کوالیفائی کر چکا ہے۔
اسی گروپ میں قطر کے الدوہیل نے تاجکستان کے استکلول کو۰۔۲؍گول سے شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کی جس میں کینیا کے اسٹرائیکر مائیکل اولونگا نے دونوں گول اسکور کیے۔ گروپ سی میں الاتحاد نے ازبکستان کےاے جی ایم کے کو۱۔۲؍گول مات دی۔