پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے النصر فٹبال کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے سعودی پرو لیگ میں ایک اور نیا سنگ میل عبور کرلیا۔
EPAPER
Updated: February 02, 2025, 12:50 PM IST | Agency | Riyadh
پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے النصر فٹبال کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے سعودی پرو لیگ میں ایک اور نیا سنگ میل عبور کرلیا۔
پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے النصر کی نمائندگی کرتے ہوئے سعودی پرو لیگ میں ایک اور نیا سنگ میل عبور کرلیا۔ سعودی پرو لیگ کے اہم معرکے میں کرسٹیانو رونالڈو نے الراید کیخلاف ٹیم کو۱۔۲؍گول سے فاتح بنایا، اس میچ میں ایک گول اسٹار فٹبالر نے کیا جبکہ ایک اسسٹ کیا تھا۔ اس فتح کیساتھ ہی رونالڈو دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے ہیں جنہوں نے مختلف کلبز کی نمائندگی کرتے ہوئے اب تک ۷۰۰؍فتوحات اپنے نام کی ہوں، ان کے علاوہ کوئی فٹبالر یہ کارنامہ انجام نہیں دے سکا۔
قبل ازیں خبریں سامنے آئیں تھی کہ کرسٹیانو رونالڈو جلد ایک منٹ کے ۳۰۰؍ پاؤنڈ کمائیں گے، نیا سعودی معاہدہ دنیا کے مہنگا ترین ایتھلیٹ ہونے پر مہر ثبت کر دے گا۔ رونالڈو کو سعودی پرو لیگ کلب النصر کی جانب سے۱۶۷ء۹؍ ملین پاؤنڈ کا معاہدہ دیئے جانے کا امکان ہے۔ ۳۹؍ سالہ فٹبالر نے النصر کو جنوری ۲۰۲۳ء میں جوائن کیا تھا، تب انہیں ۱۶۴؍ملین پاؤنڈ فی سیزن میچ کیلئے اور اضافی ۴۹؍ ملین پاؤنڈ آف دی فیلڈ ایونٹس کیلئے دیئے گئے تھے، اب وہ دنیا کے سب زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے کھلاڑی بن جائیں گے۔
خیال رہے کہ اس وقت کرسٹیانو رونالڈو سعودی پرولیگ میں بہت اچھا کھیل رہے ہیں اور ان کے کھیل کی وجہ سے ان کی ٹیم کو بھی فائدہ ہورہا ہے۔ رونالڈو نے سعودی کلب کے بہتر کارکردگی کامظاہر ہ کیا ہے اور وہ ہر میچ میں گول کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ سعودی کلب بھی ان کی کارکردگی سے خوش ہے کیونکہ اس کی وجہ سے سعودی پرولیگ کو بھی فائدہ ہورہا ہے اس کی آمدنی بھی بڑھ رہی ہے۔
بچپن کے کلب میں واپسی: فٹبالر نیمار رو پڑے
برازیل کے کپتان اور اسٹار فٹبالر نیمارجونیئر اپنے بچپن کے کلب کو دوبارہ جوائن کرکے رو پڑے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی فٹبال کلب الہلال اور پیرس سینٹ جرمن کے فارورڈ پلیئر نیمار جونیئر نے مقامی کلب سانتوس سے۶؍ ماہ کا معاہدہ کیا ہے۔ برازیل کا مقامی کلب سانتوس وہی ہے جہاں سے اسٹار فٹبالر نیمارجونیئر نے اپنے کریئر کا آغاز کیا تھا۔ کلب کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر نیمار سے۶؍ ماہ کا معاہدہ کیا ہے تاہم کوشش ہوگی انہیں کلب کیساتھ جوڑ کر رکھا جائے، ہم چاہتے ہیں کہ وہ اگلے ورلڈکپ تک ہمارے ساتھ ہی رہے۔ نیمار کی اپنے بچپن کے کلب میں واپسی پر جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے، اسٹار فٹبالر اپنے مداحوں کے سامنے زبردست پذیرائی ملنے پر رو پڑے، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ ہر فٹبالر کو ریٹائرمنٹ سے پہلے اپنے بچپن کے کلبوں میں واپس آنا چاہیے، یہ لمحہ بہت یادگار ہے۔ نیمار نے ۲۰۲۳ء میں فرانسیسی فٹبال کلب پی ایس جی کو چھوڑ کر الہلال میں شمولیت اختیار کی تھی، جہاں انہوں نے انجری کے باعث صرف ۷؍ میچ کھیلے، الہلال میں شامل ہونے کے بعد انہوں نے نومبر ۲۰۲۳ءمیں برازیل سے سرجری بھی کروائی تھی۔ واضح رہے کہ نیمار جونیئر نے فرانسیسی کلب کو چھوڑ کر الہلال سے دو سالہ معاہدہ کیا تھا تاہم وہ ایک سال بعد ہی کلب سے علیحدہ ہوگئے۔