آسٹریلیا کے ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنس نے اس سال کے آخر میں باوقار بارڈر گاوسکر ٹرافی کیلئے ہندوستان کے خلاف ۵؍ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پیش نظر ۸؍ ہفتوں کا وقفہ لیا ہے
EPAPER
Updated: August 18, 2024, 9:22 PM IST | Melbourne
آسٹریلیا کے ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنس نے اس سال کے آخر میں باوقار بارڈر گاوسکر ٹرافی کیلئے ہندوستان کے خلاف ۵؍ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پیش نظر ۸؍ ہفتوں کا وقفہ لیا ہے
آسٹریلیا کے ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنس نے اس سال کے آخر میں باوقار بارڈر گاوسکر ٹرافی کیلئے ہندوستان کے خلاف ۵؍ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پیش نظر ۸؍ ہفتوں کا وقفہ لیا ہے۔ کمنس حال ہی میں امریکہ میں میجر لیگ کرکٹ میں شرکت کے بعد آسٹریلیا واپس آئے ہیں۔
آسٹریلیا میں موسم گرما کے مصروف شیڈول کو دیکھتے ہوئے انہوں نے خود کو تازہ دم رکھنے کیلئے وقفہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس وجہ سے انہیں انگلینڈ کے محدود اوورس کے دورے کیلئے ٹیم میں منتخب نہیں کیا گیا ہے۔ کمنس نے کہاکہ `بریک سے واپسی کے بعد ہر کوئی تازہ دم محسوس کرتا ہے۔ آپ کو اس پر کبھی افسوس نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہاکہ `میں تقریباً۱۸؍ ماہ قبل ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل کے بعد سے مسلسل بولنگ کر رہا ہوں۔ یہ وقفہ مجھے ۷؍ یا ۸؍ ہفتے آرام کرنے کا وقت دے گا۔ اس کے بعد میں تروتازہ محسوس کر سکتا ہوں اور گرمیوں کی تیاری کر سکتا ہوں۔ خیال رہے کہ آسٹریلیا نے۲۰۱۷ء سے بارڈر گاوسکر ٹرافی نہیں جیتی ہے۔