• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

چیک جمہوریہ کی باربورا ومبلڈن کی نئی چمپئن

Updated: July 14, 2024, 11:13 AM IST | Agency | London

گزشتہ چند برسوں سے ومبلڈن کے خواتین کے سنگلز میں نئی کھلاڑی ہی چمپئن بن رہی ہے اور اس سال بھی ایسا ہی ہوا۔ سنیچر کی شام سال کے تیسرے گرینڈ سلیم ومبلڈن کے خواتین کے سنگلزکے فائنل میں چیک جمہوریہ کی باربورا کریجکووا نے کامیابی حاصل کی۔

Barbora Krejčíková. Photo: INN
باربورا کریجکووا۔ تصویر : آئی این این

گزشتہ چند برسوں سے ومبلڈن کے خواتین کے سنگلز میں نئی کھلاڑی ہی چمپئن بن رہی ہے اور اس سال بھی ایسا ہی ہوا۔ سنیچر کی شام سال کے تیسرے گرینڈ سلیم ومبلڈن کے خواتین کے سنگلزکے فائنل میں چیک جمہوریہ کی باربورا کریجکووا نے کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے اٹلی کی ٹینس کھلاڑی جسمین پاؤلینی کو ۳؍سیٹوں کی جدوجہد کے بعد مات دی۔ فائنل میں باربورا نے ۲۔ ۶، ۶۔ ۲، ۴۔ ۶؍کے اسکور سے میچ اپنے نام کیا۔ دوسرے سیٹ میں پاؤلینی نے اچھا مقابلہ کیا اور میچ میں واپس آئیں۔ تیسرے سیٹ میں بھی انہوں نے باربورا کو زبردست ٹکر دی لیکن چیک کھلاڑی نے اپنے تجربہ کا پورا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاؤلینی کو شکست دے کر چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ باربورا نے اس سے قبل ۲۰۲۱ء میں فرنچ اوپن کا گرینڈ سلیم جیتا تھا۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK