• Sat, 23 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ٹی۲۰؍ ورلڈکپ سے آسٹریلیا کے باہر ہوتے ہی ڈیوڈ وارنر کا انٹرنیشنل کریئرختم

Updated: June 26, 2024, 10:14 AM IST | Agency | Florida

ٹی۲۰؍ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے کے آخری میچ میں افغانستان کی فتح کے بعد آسٹریلیا ایونٹ سے باہر ہوگیا اور اس کے ساتھ ہی آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کا۱۵؍ سالہ انٹرنیشنل کریئر بھی ختم ہوگیا۔ 

David Warner. Photo: INN
ڈیوڈ وارنر۔ تصویر : آئی این این

ٹی۲۰؍ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے کے آخری میچ میں افغانستان کی فتح کے بعد آسٹریلیا ایونٹ سے باہر ہوگیا اور اس کے ساتھ ہی آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کا۱۵؍ سالہ انٹرنیشنل کریئر بھی ختم ہوگیا۔ 
 کھیلوں کی ویب سائٹ ’کرک انفو‘ کے مطابق ڈیوڈ وارنر بتدریج تمام فارمیٹ سے ریٹائرڈ ہوئے، ون ڈے اور ٹیسٹ میں ان کے آخری میچ یادگار رہے، وہ آخری بار ہندوستان میں ہونے والے ون ڈے ورلڈکپ ۲۰۲۳ء میں انڈیا کے خلاف میدان میں اترے، آسٹریلیا وہ میچ جیت کر ورلڈ چمپئن بنا۔ وارنر نے پاکستان کے خلاف ہوم سیریز میں اپنا آخری ٹیسٹ کھیلا جس میں آسٹریلیا کو فتح ہوئی، جب کہ وہ پہلے ہی اشارہ دے چکے تھے کہ ٹی۲۰؍ورلڈکپ۲۰۲۴ء کے بعد وہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیں گے۔ 
 ٹی۲۰؍ انٹرنیشنل میں اپنے آخری میچ میں سپر ایٹ مرحلے میں وہ ہندوستان کے خلاف ۶؍ گیندوں پر۶؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ڈیو ڈ وارنر کے ساتھ اننگز کا آغاز کرنے والے ٹریوس ہیڈ نے آسٹریلیا کے ورلڈکپ سے باہر ہونے سے قبل بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ وارنر کیلئے بہت مایوس کن اختتام ہوگا، وہ تمام فارمیٹ میں آسٹریلیا کے بہترین بلے باز ثابت ہوئے ہیں اور ٹاپ آرڈر میں ہمیں وارنر کی یاد آئے گی۔ واضح رہے کہ ڈیوڈ وارنر نے ۱۱۲؍ ٹیسٹ میچ میں ۴۴ء۵۹؍ کے اوسط سے۸؍ ہزار ۷۸۶؍ رن بنائے جس میں ۲۶؍ سنچریاں اور ۳۷؍ نصف سنچریاں شامل ہیں جب کہ ون ڈے انٹرنیشنل میں انہوں نے ۱۶۱؍ میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی جس میں انہوں نے ۲۲؍ سنچریوں اور ۳۳؍ نصف سنچریوں کی مدد سے۶؍ ہزار ۹۳۲؍ رن بنائے، ٹی۲۰؍ انٹرنیشنل میں وارنر نے۱۱۰؍ میچ کھیلے جس میں انہو ں نے۳؍ ہزار۲۷۷؍ رن بنائے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK