• Fri, 10 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

روہت شرما کے مستقبل کے تعلق سے فیصلہ جلد متوقع

Updated: January 09, 2025, 12:30 PM IST | Agency | New Delhi

بی سی سی آئی کے نومنتخب سیکریٹری دیوجیت سائکیا جلد ہی ہندوستانی ٹیم مینجمنٹ اور چیف سلیکٹر اجیت آگرکر سے بارڈر-گاوسکر ٹرافی میں روہت شرما کی کارکردگی کا جائزہ لینے والے ہیں۔

Rohit Sharma. Picture: INN
روہت شرما۔ تصویر: آئی این این

بی سی سی آئی کے نو منتخب سیکریٹری دیوجیت سائکیا جلد ہی ہندوستانی ٹیم مینجمنٹ اور چیف سلیکٹر اجیت آگرکر سے بارڈر-گاوسکر ٹرافی میں روہت شرما کی کارکردگی کا جائزہ لینے والے ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں روہت شرما کا مستقبل اس میٹنگ میں بحث کا موضوع  ہوگا۔ ہندوستانی ٹیم کو بارڈر-گاوسکر ٹرافی۲۵۔۲۰۲۴ءمیں آسٹریلیا کے خلاف۱۔۳؍کے فرق  سے ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جس کی وجہ سے ہندوستانی ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چمپئن  شپ۲۰۲۵ء کے فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔ روہت شرما کی کارکردگی کی سخت جانچ پڑتال کی جانے والی ہے کیونکہ وہ ۵؍ اننگز میں صرف ۳۱؍ رن بنا سکے۔ ٹیم انڈیا کے کپتان نے خراب فارم کی وجہ سے سڈنی میں ہونے والے آخری ٹیسٹ سے باہر بیٹھنے کا بھی انتخاب کیا۔
 ٹیسٹ سیریز ہارنے کے بعد روہت نے ایک انٹرویو میں ریٹائرمنٹ کی قیاس آرائیوں کی تردید کی تھی لیکن رپورٹس بتاتی ہیں کہ بی سی سی آئی اور چیف سلیکٹر اجیت آگرکر ان کے اعلان پر غور نہیں کر رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بی سی سی آئی کے نئے سکریٹری دیوجیت سائکیا بارڈر-گاوسکر ٹرافی میں کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ہندوستانی ٹیم مینجمنٹ اور چیف سلیکٹر اجیت آگرکر سے ملاقات کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں روہت شرما کا مستقبل بھی بحث کا حصہ ہوگا۔ اس میٹنگ میں ان کے مستقبل کے تعلق سے فیصلہ کیا جانے والا ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں روہت کا مستقبل چیف سلیکٹر اجیت آگرکر پر منحصر ہے۔ رپورٹس کے مطابق  روہت نے ورلڈ ٹیسٹ چمپئن  شپ ۲۰۲۵ء کے فائنل میں پہنچنے کی ہندوستان کی امیدوں کو زندہ رکھنے کے لیے خود کو آخری ٹیسٹ سے باہر رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ بی سی سی آئی کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرتے ہوئے کہا کہ روہت اس بات کا انتظار کر رہے تھے کہ آیا ہندوستان اب بھی ڈبلیو ٹی سی فائنل میں جگہ بنا سکتا ہے، لیکن ان کے مستقبل کا فیصلہ بالآخر آگرکر اور سلیکشن کمیٹی کرے گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK