• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

یووینٹس کی فتح کے باوجودشکست، رونالڈواور پِرلو کےمستقبل کوخطرہ

Updated: March 11, 2021, 12:32 PM IST | Agency | Turin

چمپئن لیگ کے راؤنڈ ۱۶؍کے دوسرے مرحلے میں یووینٹس فٹبال کلب نے پورٹو کو ۲۔۳؍ سے ہرا دیا۔ اوے گول کی بنیاد پر پرتگالی کلب پورٹوکا کوارٹر فائنل میں داخلہ

Porto football club players can be seen excited after winning the match.Picture:PTI
پورٹو فٹبال کلب کے کھلاڑی میچ جیت جانے کے بعد جوش میں دیکھے جاسکتے ہیں۔تصویر :پی ٹی آئی

 یووینٹس اور کرسٹیانو رونالڈو دونوں ہی یوئیفا چمپئن لیگ فٹبال ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ منگل کی دیر رات راؤنڈ ۱۶؍ کے  دوسرے لیگ کے میچ میں ۱۰؍کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے والے پورٹو فٹبال کلب کو یووینٹس نے ۲۔۳؍ سے شکست دی اور ۲؍مرحلوں کا مجموعی اسکور ۴۔۴؍ ہوگیا لیکن پورٹو نے تیورین میں ۲؍اوے گول کئے تھے اور اسی بنیاد پروہ کوارٹر فائنل میں داخل میں ہو گیا۔ یووینٹس کے چمپئن لیگ سے باہر ہونے کے بعد اب رونالڈو اور کلب کے کوچ اینڈریا پرلو کا مستقبل میں خطرے میں ہے۔ خیال رہے کہ یووینٹس اور پورٹو کا پہلے مرحلے کا میچ ایک۔۲؍ سے میزبان کلب پورٹو  نے جیت لیاتھا۔ منگل کی رات ہونےوالے میچ میں پورٹو کے کھلاڑی مہدی تحریمی کو ۵۴؍ ویں منٹ میں ریفری نے ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر کردیا تھاجس سے پورٹو کو پورا میچ ۱۰؍ کھلاڑیوں کے ساتھ مکمل کرنا پڑا۔ حالانکہ یہ میچ اضافی وقت تک جاری رہا اور پورٹو کی جانب سے اہم گول اضافی وقت میں ہی ہوا۔  فل ٹائم تک اسکور ایک۔۲؍ رہا اور میچ کا فیصلہ ایکسٹرا ٹائم میں کرنا پڑا۔ میچ کاپہلا گول ۱۹؍ویں منٹ میں سرجیو اولیویرا نے کیا۔ اس کے بعد دوسرے ہاف میں یووینٹس کی جانب سے۲؍گول ہوئے۔یووینٹس کیلئے برابری کا گول فیڈریکو کیزا نے رونالڈو کی مدد سے کیا۔ اس کے بعد ۶۳؍ویں منٹ میں فیڈریکو کیزا نے ایک اور گول کر کے اسکور ایک۔۲؍ کردیا۔ یہ گول کرنے میں ان کی مدد جوآن کواڈراڈو نے کی۔ فل ٹائم تک اسکور ایک۔۲؍رہا اور مجموعی طورپر ۳۔۳؍ کا اسکور رہا۔ اس کے بعد میچ کا فیصلہ ایکسٹراٹائم میں ہوا۔۱۱۵؍ویں منٹ میں سرجیو اولیویرا نے ایک اور شاندار گول کرکے اسکور برابر کردیا اور اپنی ٹیم کو تقریباً کوارٹر فائنل میں پہنچا دیا۔  ۱۱۷؍ویں منٹ میں ایڈرین ری بیٹ نے فیڈریکو کی مدد سے  یووینٹس کا تیسرا گول کیا اور اسکور ۲۔۳؍ کردیا ۔ ۱۲۰؍منٹ تک اسکوریہی رہا اور پرتگال کے کلب پورٹو کو اوے گول کی بنیاد پر کوارٹر فائنل میں داخلہ مل گیا۔  میچ کے بعد یووینٹس کے کھلاڑی کیزا فیڈریکو نے کہا ’’اس شکست سے ہمیں بہت مایوسی ہوئی۔ میں اس تعلق سے کچھ نہیں بول سکتا۔‘‘انہوں نے مزید کہا ’’ہم نے واپسی کی بہت کوشش کی لیکن ہم ناکام رہے۔ ہمیں کچھ اور کرنا چاہئے تھا، میں ا س سے زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتا۔ ‘‘
 کیزا نے کہاکہ ہمارے پاس میچ جیتنے کا اچھا موقع تھا لیکن ہم اپنے کارڈس کو اچھی طرح سے نہیںکھول سکے۔ اس میچ میں میں نے ۲؍ گول کئے تھے لیکن میری پوری محنت رائیگاں رہی۔ یووینٹس کی ٹیم اس سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی۔  پورٹو فٹبال کلب کے کوچ سرجیو کنسیکاؤ نے کہا ’’یہ میچ کلب کی تاریخ میں سنہرے حرفوں سے لکھا جائے گا۔ میری ٹیم میں بہادر اور دلیر کھلاڑیوں کا مجموعہ ہے۔ ہم نے ایک مضبوط ٹیم اور بہترین کھلاڑیوں کے سامنے کامیابی حاصل کی ہے۔‘‘تحریمی کے باہر جانے کے تعلق سے سرجیو نے کہا’’یہ پورٹو کے ڈی این اے میں  شامل ہے ، ا س کے باوجود وہ پورٹو کلب کو روکنے میں ناکام رہے۔ میں ٹیم کی اس کامیابی سے بہت خوش ہوں اور امید کرتاہو ںکہ کوارٹر فائنل میں بھی ٹیم اسی تحریک کو جاری رکھے گی۔ ‘‘ اس شکست کے بعدیووینٹس کے اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کا مستقبل کلب میں محفوظ نہیں ہے کیونکہ وہ اس میچ میں بھی وہ گول کرنے میں ناکام رہے تھے جبکہ کلب نے انہیں چمپئن لیگ میں کامیابی کیلئے کلب میں شامل کیا تھا۔ دوسری طرف یووینٹس کے کوچ اینڈریا پرلو پر بھی تلوار لٹک رہی ہے کیونکہ گھریلو لیگ سیری اے میں ان کی ٹیم تیسرے نمبرپر ہے ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK