• Sat, 23 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

چنئی ایکسپریس کو پیچھے کرکے راجدھانی دہلی نمبروَن

Updated: October 06, 2021, 12:50 PM IST | Agency | Dubai

دہلی کیپٹلس نے چنئی کو ۳؍وکٹ سے شکست دی۔ اکشر پٹیل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا

Akshar Patel .Picture:INN
اکشر پٹیل۔ تصویر: آئی این این

 دہلی کیپٹلس نے چنئی سپر کنگزکو دلچسپ مقابلہ میں پیر کو آخری اوور میں ۳؍ وکٹ سے شکست دے کر آئی پی ایل کے ٹیبل میں چوٹی کا مقام حاصل کرلیا۔چنئی نے امباتی رائیڈو (۵۵؍رن ناٹ آؤٹ) کی شاندار نصف سنچری سے دہلی کیپٹلس کے خلاف۲۰؍اوور میں ۵؍ وکٹ پر ۱۳۶؍رن کا چیلنجنگ اسکور بنایا لیکن دہلی نے دلچسپ اتار چڑھاؤ سے گزرتے ہوئے ۱۹ء۴؍ اوور میں ۷؍وکٹ پر۱۳۹؍رن بناکر جیت اپنے نام کرلی۔ دہلی نے اس جیت سے اپنے کپتان رشبھ پنت کو پیر کو ان کے  یوم پیدائش پر جیت کا شاندار تحفہ دیا  دہلی کی۱۳؍میچوں میں یہ ۱۰؍جیت رہی اور وہ ۲۰؍ پوائنٹ کے ساتھ ٹیبل پر پہلے نمبر پر آگئی ہے۔ دوسری طرف چنئی کو مسلسل دوسری اور مجموعی طورپر چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ۱۸؍پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر کھسک گئی ہے۔ کگیسوربادا نے ڈوین براوو کی چوتھی گیند کو جیسے ہی چوکے لئے کھیلا پورا دہلی خیمہ جیت کی خوشی سے اچھل پڑا اور سب نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔ ہدف چھوٹا تھا لیکن وہاں تک پہنچنے میں دہلی کا پسینہ نکل گیا۔ اوپنر شکھر دھون نے  ۳۵؍ گیندوں میں ۳؍ چوکوں اور ۲؍چھکوں کی مدد سے۳۹؍رن اور شیمرون ہتمائر نے ۱۸؍ گیندوں میں ۲؍ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے میچ جتانے والے۲۸؍رن بنائے۔ اوپنر پرتھوی شا نے ۳؍ چوکوں کی مدد سے۱۸؍اور پہلا میچ کھیلنے والے رپل پٹیل نے ۲؍ چوکوں کی مدد سے۱۸؍رن  بنائے۔ برتھ ڈے بوائے رشبھ پنت نے محض۱۲؍گیندوں میں ایک چوکا اور ایک چھکا لگاتے ہوئے۱۵؍ رن بنائے۔ چنئی کی طرف سے رویندر جڈیجا اور شاردل ٹھاکر نے ۲۔۲؍ وکٹ لئے۔ آل راؤنڈر اکشر پٹیل کو ان کی شاندار گیندبازی کے لئے پلیئر آف دی میچ کا انعام دیا گیا۔ اس سے پہلے دہلی کے کپتان رشبھ پنت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ  کا فیصلہ کیا۔ چنئی کی شروعات تو تیز رہی لیکن اس نے ۳۹؍رن تک ۲؍ وکٹ گنوا دیئے۔ فاف ڈوپلیسس ۸؍ گیندوں پر ۲؍ چوکوں کی مدد سے ۱۰؍ رن بناکر ٹیم کے ۲۸؍رن کے اسکور پر آؤٹ ہو گئے۔ گزشتہ میچ میں سنچری بنانے والے گائیکواڈ ۱۳؍ گیندوں پر ۲؍ چوکوں کی مدد سے۱۳؍رن بناکر ٹیم کے ۳۹؍رن کے اسکور پر اینرک نورتجے کے شکار بنے۔ معین علی ۸؍ گیندوں پر ۵؍ رن بناکر تیسرے بلے بازکی شکل میں ۵۹؍رن کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ رابن اتھپا۱۹؍گیندوں میں  ۱۹؍رن بناکر۶۲؍رن کے اسکور پر کپتان مہندر سنگھ دھونی اور امباتی رائیڈو نے ۵؍ ویں وکٹ کیلئے ۷۰؍رن کی شراکت کی۔ دھونی نے۲۷ ؍ گیندوں پر بغیر کسی باؤنڈری  کے۱۸؍رن پر ۵؍ویں بلے بازکی شکل میں اننگز کے آخری اوور کی پہلی گیند پر اویس خان کی گیند پر وکٹ کے پیچھے کیچ ہوئے۔ رائیڈو۴۳؍گیندوں پر ناٹ آؤٹ۵۵؍رن میں ۵؍ چوکے اور ۲؍ چھکے لگائے۔ جڈیجا ایک رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔ دہلی کی جانب سے لیفٹ آرم اسپنر اکشر پٹیل نے ۴؍ اوور میں۱۸؍رن پر ۲؍ وکٹ، آف اسپنر اشون نے۲۰؍رن پر ایک وکٹ، اویس نے۳۵؍رن پر ایک وکٹ اور نورتجے نے ۳۷؍رن پر ایک وکٹ لیا۔دہلی کے گیندبازوں نے اس میچ میں بہت اچھی گیندبازی کی تھی اور بلے بازوں نے جدوجہد کی ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK