• Fri, 21 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

دہلی کی یوپی واریئرس پر شاندار فتح

Updated: February 20, 2025, 9:54 PM IST | Baroda

کپتان میگ لیننگ (۶۹؍ رن) اور اینابیل سدرلینڈ (ناٹ آؤٹ۴۱؍رن ) کی شاندار اننگز کی بدولت دہلی کیپٹلس کی ۷؍وکٹ سے جیت

Batsmen of Delhi.Photo:INN
دہلی کیپٹلس کی بلے باز۔(تصویر:آئی این این)

  کپتان میگ لیننگ (۶۹؍ رن)  اور اینابیل سدرلینڈ (ناٹ آؤٹ۴۱؍رن ) کی شاندار اننگز کی بدولت دہلی کیپٹلس نے بدھ کو ویمنز پریمیر لیگ (ڈبلیو پی ایل) کے چھٹے میچ میں یوپی واریئرس کو ۷؍ وکٹ  سے شکست دے دی۔ ۳؍ میچوں میں دہلی کی یہ دوسری جیت ہے۔ ۱۶۷؍ رن کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری دہلی کی شیفالی ورما اور کپتان میگ لیننگ کی اوپننگ جوڑی نے اچھی شروعات کی اور پہلے وکٹ کیلئے ۶۵؍ رن جوڑے۔ دپتی شرما نے شیفالی ورما(۲۶؍رن) کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ اس کے بعد جمائمہ روڈریگیز کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئیں۔ کپتان میگ لیننگ نے۴۹؍ گیندوں پر۱۲؍ چوکوں کی مدد سے۶۹؍ رن بنائے۔ اینابیل سدرلینڈ  ۴۱؍رن  اور ماریزان کپ  ۲۹؍رن بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔ دہلی کیپٹلس نے۱۹ء۵؍ اوور میں ۳؍ وکٹ پر ۱۶۷؍ رن بنا کر ۷؍وکٹ سے میچ جیت لیا۔ یوپی واریئرز کی جانب سے سوفی ایکل اسٹون، دپتی شرما اور گریس ہیرس نے ایک ایک وکٹ لیا۔
 اس سے پہلے  دہلی کیپٹلس کی کپتان میگ لیننگ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی  کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرنے اتری یوپی واریئرس کیلئے  کرن نوگیرے اور دنیش ورندا کی اوپننگ جوڑی نے اچھی شروعات کرتے ہوئے پہلے وکٹ کیلئے ۶۶؍ رن جوڑے۔ چھٹے اوور میں اینابیل سدرلینڈ نے دنیش ورندا (۱۶؍رن) کو آؤٹ کرکے اس شراکت کو توڑا۔ اس کے بعد انہوں نے کرن نوگیرے کو بھی آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔ کرن نوگیرے نے۲۷؍ گیندوں پر ۶؍ چوکوں اور ۳؍ چھکوں کی مدد سے۵۱؍ رن کی طوفانی اننگز کھیلی۔ تالیا میک گرا (ایک)، کپتان دپتی شرما (۷)، گریس ہیرس (۱۲) اور سوفی ایکل اسٹون  ۲؍ رن بناکر آؤٹ ہوئیں۔ شویتا سہراوت نے۳۳؍ گیندوں پر ۴؍ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے۳۷؍ رن بنائے۔ انہیں ماریزان کپ نے آؤٹ کیا۔ شینیل ہنری نے ۱۵؍ گیندوں پر۳؍ چوکوں اور۳؍ چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ۳۳؍ رن  کی اننگز کھیلی۔ یوپی واریئرس نے مقررہ۲۰؍ اوور میں ۷؍ وکٹ پر۱۶۶؍ رن  بنائے۔ دہلی کیپٹلس کیلئے  اینابیل سدرلینڈ نے ۲؍ وکٹ لئے۔ ماریزان کپ، جیس جانسٹن، اروندھتی ریڈی اور منو مانی نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK