Inquilab Logo Happiest Places to Work

رائل چیلنجرز بنگلور کے ہاتھوں دہلی کی شکست

Updated: April 29, 2025, 11:00 AM IST | Agency | New Delhi

آئی پی ایل میں بنگلور کی ۶؍وکٹ سے فتح۔ کرونال کا نصف سیکڑہ۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

 بھونیشور کمار (۳؍ وکٹ)، جوش ہیزل ووڈ (۲؍ وکٹ) کی شاندار گیند بازی کے بعد کرونال پانڈیا (ناٹ آؤٹ۷۳؍ اور وراٹ کوہلی ۵۱؍رن  کی نصف سنچری کی بدولت رائل چیلنجرز بنگلورو نے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل)۲۰۲۵ء کے ۴۶؍  ویں میچ میں اتوار کو دہلی کیپٹلس کو ۶؍ وکٹ سے شکست دے دی۔
 ۱۶۳؍ رن کے ہدف کے تعاقب میں اتری رائل چیلنجرز بنگلور کی شروعات خراب رہی کیونکہ  اس نے ایک مرحلے پر ۲۶؍رن کے اسکور پر ۳؍ وکٹ گنوا  دیئے تھے۔ آر سی بی اس وقت مشکل میں پڑ گئی جب اکشر پٹیل نے جیکب بیتھل (۱۲؍رن) اور دیودت پڈیکل (صفر) کو آؤٹ کردیا۔ اس کے بعد کرون نائر کی گیند پر کپتان رجت پاٹیدار (۶؍رن) کے آؤٹ ہونے سے آر سی بی کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا۔ ایسے وقت میں کرونال پانڈیا بیٹنگ کیلئے  آئے اور ان کے اور وراٹ کوہلی کے درمیان۱۲۶؍ رن کی اہم شراکت ہوئی۔ وراٹ کوہلی نے۴۷؍ گیندوں پر۵۱؍ رن بنائے۔ اس کے ساتھ ہی کرونال پانڈیا نے ۴۷؍ گیندوں پر۵؍ چوکوں اور ۴؍ چھکوں کی مدد سے۷۳؍ رن کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ ٹم ڈیوڈ نے ۵؍ گیندوں پر۱۹؍ رن بنائے۔ رائل چیلنجرز بنگلور نے۱۸ء۳؍ اوور میں ۴؍وکٹ پر ۱۶۵؍ رن بنا کر ۶؍ وکٹ  سے میچ جیت لیا۔  دہلی کیپٹلس کیلئے اکشر پٹیل نے ۲؍ وکٹ لئے۔ دشمنتھا چمیرا نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
 اس سے قبل رائل چیلنجرز بنگلورو کے کپتان رجت پاٹیدار نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کیلئے اتری ابھیشیک پورل اور فاف ڈو پلیسس کی اوپننگ جوڑی نے دہلی کیپٹلس کیلئے  پہلے وکٹ کیلئے ۳۳؍ رن جوڑے۔ جوش ہیزل ووڈ نے چوتھے اوور میں ابھیشیک پورل کو آؤٹ کرکے اس شراکت کو توڑا۔ ابھیشیک پوریل نے۱۱؍ گیندوں پر۲؍ چوکوں اور ۲؍ چھکوں کی مدد سے   ۲۸؍رن بنائے۔ کرون نائر (۴؍رن) کو یش دیال نے آؤٹ کیا۔۱۰؍ویں اوور میں کرونال پانڈیا نے ڈو پلیسس (۲۲؍رن) کو آؤٹ کرکے دہلی کو ان کا تیسرا وکٹ دلایا۔ کپتان اکشر پٹیل (۱۵؍رن) اور آشوتوش شرما ۲؍ رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ دہلی کیلئے کے ایل راہل نے فائٹنگ اننگز کے ساتھ اچھا  اسکور بنایا۔ وپراج نگم (۱۲؍رن)۲۰؍ویں اوور میں رن آؤٹ ہوئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK