جرمنی نے بوسنیا کی فٹبال ٹیم کو ۱۔۲؍گول سے شکست دی۔ اوندیف نے فاتح ٹیم کی جانب سے ۲؍گول کئے۔
EPAPER
Updated: October 13, 2024, 1:07 PM IST | Agency | Mumbai
جرمنی نے بوسنیا کی فٹبال ٹیم کو ۱۔۲؍گول سے شکست دی۔ اوندیف نے فاتح ٹیم کی جانب سے ۲؍گول کئے۔
بوسنیا اور ہرزیگووینا کی میزبانی میں ہونے والے میچ میں جرمنی نے ۱۔ ۲؍گول سے کامیابی حاصل کی۔ اس جیت کے ہیرو دینیز اوندیف رہے جنہو ں نے ٹیم کی جانب سے ۲؍گول کئے۔ حالانکہ ان کا ایک رد کر دیا گیا تھا۔ دوسری طرف یوئیفا نیشنز لیگ کے دیگر ایک میچ میں نیدرلینڈس نے ۱۰؍ کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے ہنگری کے خلاف ڈرا کھیلا اور ۲؍ پوائنٹس محفوظ کرلئے۔
اوندیف نے دو بار گول کیا اور ان کی بدولت جرمنی نےکامیابی حاصل کرلی۔ میچ کے ۳۰؍ ویں منٹ فلورین ویرٹزکے بہترین پاس کو اوندیف نے گول میں تبدیل کیا۔ اس گول کے ۶؍منٹ بعد ہی جرمنی کی جانب سے ایک اور گول کیا اور اس نے بوسنیا پر برتری حاصل کرلی۔ میکسمیلیان میٹلسٹڈٹ کے کراس پاس کو اوندیف نے گول میں تبدیل کرتے ہوئے ٹیم کی برتری کو دُگنا کر دیا۔ میچ کے فرسٹ ہاف میں اسکور ۰۔ ۲؍گول رہا اور بوسنیا کی ٹیم اپنے گھریلو میدان پر جدوجہد کرتے ہوئی نظر آئی۔
دوسرے ہاف میں بھی جرمنی نے میزبان ٹیم پر زبردست دباؤ ڈالا اور اسے بیک فُٹ پر کھیلنے پر مجبور کردیا۔ اسی دوران ۵۸؍ویں منٹ میں جرمنی کی جانب سے اوندیف نے تیسرا گول کیا لیکن ریفری نے اسے رد کردیا۔ ۷۰؍ویں منٹ میں بوسنیا کی جانب سے اسٹار ایڈین زیکو نے گول کرکے شکست کے فرق کو کم کرنے کی پوری کوشش کی۔ میچ کے آخر میں میچ کا اسکور ۱۔ ۲؍گول رہا اور جرمنی کو ۳؍پوائنٹس ملے۔
میچ کے بعد اوندیف نے کہاکہ ٹیم کی کامیابی میں اہم رول اداکرنے پر خوش ہوتی ہے۔ میں نے اپنی طرف سے پوری کوشش کی تھی اور گول کرنے کے ہرمواقع کا فائدہ اٹھایا۔ میں خوش ہوں کہ ٹیم نے پورے ۳؍پوائنٹس حاصل کئے اور وہ ٹیبل پر بھی بہتر پوزیشن میں ہے۔
یوئیفا نیشنز لیگ کے ایک اور میں نیدرلینڈس اور ہنگری کا میچ ایک ایک گول سے ڈرا ہوا۔ نیدرلینڈ س کےایک کھلاڑی کو ریڈ کارڈ ملا جس کے بعد اس نے ۱۰؍کھلاڑیوں کیساتھ کھیلا۔