• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ڈنمارک اوپن : پی وی سندھو کوارٹر فائنل میں داخل

Updated: October 18, 2024, 1:31 PM IST | Agency | Copenhagen

ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو نے جمعرات کو ڈنمارک اوپن کے راؤنڈ آف ۱۶؍ میں چین کی ہان یو کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

PV Sindhu. Photo: INN
پی وی سندھو۔ تصویر : آئی این این

ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو نے جمعرات کو ڈنمارک اوپن کے راؤنڈ آف ۱۶؍ میں چین کی ہان یو کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ یہاں کھیلے گئے میچ میں ۲؍مرتبہ کی اولمپک تمغہ یافتہ پی وی سندھو نے چینی کھلاڑی کو ۶۳؍ منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے میں ۲۱۔ ۱۸، ۱۲۔ ۲۱، ۱۶۔ ۲۱؍سے شکست دی۔ پی وی سندھو کی چین کی ہان یو کے خلاف یہ ساتویں جیت ہے۔ 
 ہندوستانی شٹلر نے پہلے گیم ۱۸۔ ۲۱؍ سے ہارنے کے بعد واپسی کی اور دوسرے گیم میں شاندار آغاز کرتے ہوئے برتری حاصل کر کے چینی کھلاڑی کیخلاف بریک سے پہل۶۔ ۱۱؍کی برتری حاصل کرتے ہوئے اپنی گرفت مضبوط کرلی۔ بریک کے بعد بھی سندھو نے یہ سلسلہ جاری رکھا اور دنیا کی ساتویں نمبر کی کھلاڑی کو ۱۲۔ ۲۱؍کے اسکور سے شکست دے کر میچ ایک ایک سے برابر کردیا۔ تیسرا اور فیصلہ کن گیم کافی سنسنی خیز رہا۔ سندھو نے کھیل کا آغاز ۱۔ ۲؍کی برتری کے ساتھ کیا۔ اس کے بعد چین کے شٹلر نے بھی واپسی کی اور کچھ پوائنٹس حاصل کر کے اسکور ۷۔ ۷؍سے برابر کر دیا۔ یہاں سے، سندھو پر دباؤ واضح طور پر نظر آرہا تھا کیونکہ چین کے ہان یو نے ۲؍ پوائنٹس کی اہم برتری حاصل کرلی تھی۔ 
 اس گیم کو جیتنے کیلئے سندھو کو کھیل میں برتری حاصل کرنے کی ضرورت تھی اور انہوں نے پہلے اسکور کو ۱۱۔ ۱۱؍سے برابر کیا اور پھر رفتار کو دوبارہ حاصل کیا اور چینی کھلاڑی کو بیک فٹ پر دھکیلتے ہوئے سندھو نے میچ جیت لیا۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK