• Tue, 24 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

حیدرآباد پر فتح کے باوجود بنگلور ۱۰؍ویں نمبرپر موجود

Updated: April 26, 2024, 9:57 PM IST | Hyderabad

وراٹ کوہلی (۵۱؍رن)، رجت پاٹیدار (۵۰؍رن) اور کیمرون گرین (۳۷؍ رن ) کی دھماکہ خیز اننگز اور پھر گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت رائل چیلنجرز بنگلور نے جمعرات کو انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے۴۱؍ویں میچ میں سن رائزرس حیدرآباد کو۳۵؍ رن سے شکست دے دی

Virat Kohli. Photo:PTI
وراٹ کوہلی۔ (تصویر:پی ٹی آئی)

وراٹ کوہلی (۵۱؍رن)، رجت پاٹیدار (۵۰؍رن) اور کیمرون گرین (۳۷؍ رن ) کی دھماکہ خیز اننگز اور پھر گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت رائل چیلنجرز بنگلور نے جمعرات کو انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے۴۱؍ویں میچ میں سن رائزرس حیدرآباد کو۳۵؍ رن سے شکست دے دی، اس جیت کے ساتھ ہی آر سی بی نے ٹاپ ۴؍ میں پہنچنے کی اپنی امیدوں کو زندہ رکھا ہے۔
۲۰۷؍رن کے ہدف کے تعاقب میں حیدرآباد کی شروعات خراب رہی اور اس نے پہلے ہی اوور میں ٹریوس ہیڈ(ایک رن ) کا وکٹ گنوا دیا۔ اس کے بعد چوتھے اوور میں ابھیشیک شرما۱۳؍  گیندوں پر ۳؍ چوکے اور۲؍ چھکے لگا کر۳۱؍ رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ ایڈن مارکرم (۷؍رن)، نتیش کمار ریڈی (۱۳؍رن)، ہینرک کلاسن (۷)، عبدالصمد (۱۰)، بھونیشور کمار(۱۳)  آؤٹ ہوئے۔ حیدرآباد کے بلے بازوں نے وکٹ گرنے کے باوجود۱۰؍ رن  کا  اوسط برقرار رکھا لیکن وکٹوں کے مسلسل گرنے کی وجہ سے وہ آخری اوورس میں۱۰؍ رن کے  اوسط برقرار نہیں رکھ سکے۔ کپتان پیٹ کمنس نے۱۵؍  گیندوں پر ایک چوکا اور ۳؍ چھکے لگا کر۳۱؍رن بنائے۔ شہباز احمد۳۷؍ گیندوں پر۴۰؍ اور جے دیو انادکٹ ۸؍ رن  بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ حیدرآباد کی ٹیم مقررہ ۲۰؍ اوورس میں۸؍ وکٹوں پر۱۷۱؍رن ہی  بنا سکی اور۳۵؍ رن سے میچ ہار گئی۔بنگلورو کی جانب سے کیمرون گرین، سوپنل سنگھ اور کرن شرما نے ۲۔۲؍ وکٹ حاصل کئے۔ یش دیال اور ول جیکس نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل رائل چیلنجرز بنگلور نے سن رائزرس حیدرآباد کو جیت کیلئے ۲۰۷؍ رن کا ہدف دیا تھا۔ جمعرات کو  یہاں راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان فاف ڈو پلیسس نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ وراٹ کوہلی اور فاف ڈو پلیسس کی اوپننگ جوڑی نے پہلے وکٹ کیلئے ۴۸؍ رن جوڑے۔ چوتھے اوور میں تھنگارسو نٹراجن نے ڈو پلیسس کو آؤٹ کرکے حیدرآباد کو پہلی کامیابی دلائی۔ ڈوپلیسس نے۱۲؍ گیندوں پر۲۵؍ رن کی اننگز کھیلی جس میں ۳؍ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ ساتویں اوور میں مینک مارکنڈے نے ول جیکس (۶؍رن) کو بولڈ کرکے پویلین بھیج دیا۔ وراٹ اور رجت پاٹیدار نے تیسرے وکٹ کیلئے  بڑی شراکت کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران ۱۳؍ویں اوور میں انادکٹ نے رجت پاٹیدار کو آؤٹ کردیا۔ رجت نے۲۰؍ گیندوں پر ۲؍ چوکوں اور ۵؍ چھکوں کی مدد سے۵۰؍ رن بنائے۔ مہیپال لومرور  ۷، دنیش کارتک۱۱؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ سوپنل سنگھ  ناٹ آؤٹ۱۲؍ اور کیمرون گرین نے۲۰؍ گیندوں پر ۵؍ چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ ۳۷؍ رن بنائے۔ بنگلورو نے مقررہ ۲۰؍ اوورس میں ۷؍ وکٹ پر۲۰۶؍ رن بنائے۔سن رائزرس حیدرآباد کی جانب سے جے دیو انادکٹ نے ۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ تھنگارسو نٹراجن کو ۲؍ وکٹ ملے۔ پیٹ کمنس اور مینک مارکنڈے نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK