Inquilab Logo

دھونی، روہت اور وراٹ کو ان کی فرنچائزیزنے برقرار رکھا

Updated: December 01, 2021, 12:54 PM IST | Agency | Mumbai

دفاعی چمپئن مہندرسنگھ دھونی، وراٹ کوہلی، روہت شرما، جسپریت بمراہ، سنیل نارائن، آندرے رسل اور گلین میکسویل جیسے بڑے کھلاڑیوں کو ان کی موجودہ فرنچائزیز نے انڈین پریمیر لیگ۲۰۲۲ء کے لئے (آئی پی ایل) کے لیے برقرر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

MS Dhoni .Picture:INN
ایم ایس دھونی۔ تصویر: آئی این این

دفاعی چمپئن مہندرسنگھ دھونی، وراٹ کوہلی، روہت شرما، جسپریت بمراہ، سنیل نارائن، آندرے رسل اور گلین میکسویل جیسے بڑے کھلاڑیوں کو  ان کی  موجودہ فرنچائزیز نے انڈین پریمیر لیگ۲۰۲۲ء کے لئے (آئی پی ایل) کے لیے برقرر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
 نئی فرنچائزی کے پاس یکم دسمبر سے۲۵؍ دسمبر تک ۳؍ کھلاڑیوں (دو ہندوستانی اور ایک غیر ملکی) کو سائن کرنے کا وقت ہے، ایسے کھلاڑی جنہیں موجودہ ۸؍ فرنچائزی نے برقرار نہیں رکھا ہے ، انہیں نئی  فرنچائز ی اپنی ٹیم میں شامل کرسکتی ہے۔۲۰۲۲ء کے سیزن سے۱۰؍ ٹیموں کی لیگ ہوگی۔ حال ہی میں آئی پی ایل نے نیلامی کے پرس کو بڑھا کر۹۰؍کروڑ روپے کر دیا تھا، اس کے ساتھ ہی مختلف ریٹینشن سلیب بھی مقرر کیے گئے۔موجودہ فرنچائزی زیادہ سے زیادہ۴؍ کھلاڑیوں کو برقرار رکھ سکتی ہےجبکہ ۲؍ نئی بے نام فرنچائزیز  جولکھنؤ اور احمد آباد کی شکل میں ہیں  ،وہ  اصل ۸؍ ٹیموں کے ذریعہ ریٹین  کے بعد پلیئر پول سے ۳۔۳؍ کھلاڑی خرید سکتی ہیں۔ اگرکوئی فرنچائزی ۴؍ کھلاڑیوں کو برقرار رکھتی ہے تو کل پرس سے۴۲؍ کروڑ روپے کاٹے جائیں گے۔ اگر تین کھلاڑیوں کو برقرار رکھا جائے تو اس کے  پرس میں۳۳؍ کروڑ روپے کم جب کہ اگر دو کھلاڑیوں کو برقرار رکھا جائے تو پرس میں ۲۴؍ کروڑ روپے کی کمی ہو جائے گی اور اگر ایک کھلاڑی کو برقرار رکھا جائے تو پرس سے۱۴؍ کروڑ روپے کم ہو جائیں گے۔  اگر موجودہ فرنچائزی ۴؍ کھلاڑیوں کو برقرار رکھتی ہے تو آئی پی ایل کے مقرر کردہ ریٹینشن سلیب کے مطابق پہلے کھلاڑی کیلئے  پرس سے۱۶؍کروڑ، دوسرے کیلئے۱۲؍ کروڑ، تیسرے کیلئے ۸؍کروڑ اور چوتھے کھلاڑی کیلئے ۶؍ کروڑ روپےکی کٹوتی کی جائے گی۔ ۳؍  ری ٹینشن  کے معاملے میں پہلے کھلاڑی کیلئے ۱۵؍ کروڑ، دوسرے کیلئے ۱۱؍ کروڑ اور تیسرے کھلاڑی کیلئے۷؍ کروڑ روپے کاٹے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK