• Tue, 19 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بی سی سی آئی کے فیصلے سےدھونی اَن کیپڈ کھلاڑی

Updated: September 30, 2024, 12:25 PM IST | Bengaluru

انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کی گورننگ کونسل میں بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے فیصلہ کیا ہے کہ جن ہندوستانی کھلاڑیوں نے کم از کم ۵؍ کیلنڈر برسوں میں کوئی بین الاقوامی میچ نہیں کھیلا ہے انہیں `ان کیپڈ کھلاڑی تصور کیا جائے گا۔

Dhoni. Photo: IINN.
دھونی۔ تصویر: آئی آئی این این۔

انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کی گورننگ کونسل میں بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے فیصلہ کیا ہے کہ جن ہندوستانی کھلاڑیوں نے کم از کم ۵؍ کیلنڈر برسوں میں کوئی بین الاقوامی میچ نہیں کھیلا ہے انہیں `ان کیپڈ کھلاڑی تصور کیا جائے گا۔ تاہم، خیال کیا جاتا ہے کہ یہ قدم اس لئے اٹھایا گیا ہے تاکہ چنئی سپر کنگز(سی ایس کے) اپنے اسٹار کرکٹر مہندر سنگھ دھونی کو برقرار رکھ سکے، جو آخری بار۲۰۱۹ء کے یکروزہ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ملک کیلئے کھیلے تھے۔ 
بی سی سی آئی کی ایک پریس ریلیز کے مطابق `اگر کسی ہندوستانی کھلاڑی نے متعلقہ سیزن کے انعقاد سے پہلے پچھلے ۵؍ کیلنڈر برسوں میں بین الاقوامی کرکٹ (ٹیسٹ میچ، ون ڈے، ۲۰؍ انٹرنیشنل) میں ابتدائی ۱۱؍ میں نہیں کھیلا ہے یا اس کے پاس بی سی سی آئی کا معاہدہ نہیں ہے۔ گورننگ کونسل کے اجلاس میں، یہ فیصلہ کیا گیا کہ ۱۰؍ فرنچائزیز کو اپنی پچھلی ٹیم کے زیادہ سے زیادہ ۶؍ کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کی اجازت دی جائے گی جس میں نیلامی سے `رائٹ ٹو میچ (آر ٹی ایم ) کارڈ بھی شامل ہو گا، جس کی مالیت ٹیم پرس میں ۱۲۰؍ کروڑ روپے کا اضافہ ہوا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK