کوچ نے کہا کہ ۲۰۲۶ء کے فٹبال ورلڈ کپ کے بعد وہ عہدہ چھوڑ دیں گے۔
EPAPER
Updated: January 10, 2025, 1:37 PM IST | Inquilab News Network | New Delhi
کوچ نے کہا کہ ۲۰۲۶ء کے فٹبال ورلڈ کپ کے بعد وہ عہدہ چھوڑ دیں گے۔
ڈیدیئر ڈیس چیمپ نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ وہ اگلے ورلڈ کپ کے بعد فرانس کی فٹباٹل ٹیم کے کوچ کے طور پر اپنی مدت ختم کر دیں گے۔ یہ ایک ایسے دور کا خاتمہ ہو گا جس میں وہ ایک دہائی سے زیادہ عرصے تک ملک کے سب سے کامیاب کوچ تھے۔ انہوں نے کوچ لارینٹ بلینک کے جانشین کے طور پر اپنے دور کا آغاز کیا تھا۔ ۲۰۱۰ء کے ورلڈ کپ میں شکست سے متاثر ہونے والے ایک دور کے بعد جب ٹیم کے کھلاڑی اُس وقت کے کوچ ریمنڈ ڈومینیک کے خلاف احتجاج میں ہڑتال پر چلے گئے تھے۔ اس کے بعد ڈیس چیمپ نے ٹیم کو پہلے یورو چمپئن شپ اور پھر ورلڈ کپ میں فتح دلائی۔ قابل ذکر ہے کہ ڈیس چیمپ کے بعد فرانس کے اسٹار کھلاڑی زین الدین زیدان ٹیم کے ہیڈ کوچ بن سکتے ہیں۔ وہ موجودہ حالات میں پہلی پسندہیں۔
ڈیڈیئر ڈیس چیمپ نے کہا کہ’’ میں یہاں ۲۰۱۰ء سے ہوں۔ میں ۲۰۲۶ءمیں اگلے ورلڈ کپ تک یہاں رہوں گا۔ اس کے بعد یہ سفر یہیں ختم ہو جائے گا۔ کسی دن اسے ختم ہونا ہی تھا۔ میں نے ہمیشہ فرانسیسی ٹیم کو اعلیٰ سطح پر رکھنے کی اپنی خواہش اور جذبے کو برقرار رکھا ہے۔ ۲۰۲۶ءکا عالمی فٹبال کپ میرا آخری ٹورنامنٹ ہوگا۔ ‘‘
فٹ بال کی تاریخ میں صرف ۳؍ افراد نے بطور کھلاڑی اور کوچ ورلڈ کپ جیتا ہے۔ ان میں ڈیڈیئر ڈیس چیمپ(فرانس)، ماریو زگالو (برازیل) اور فرانک بینکوبوئر(جرمنی)شامل ہیں۔ ڈیس چیمپ نے بطور کوچ فرانس کے لئے ۱۰۵؍ میچ جیتے ہیں، اس کے بعد مشیل ہیڈالگو اور ڈومنیک ہیں جنہوں نے ۴۱۔ ۴۱؍ میچ جیتے ہیں۔
کوچ کے طور پر کامیابیاں
۲۰۱۸ء۔ ورلڈ کپ چمپئن۔
۲۰۲۲ء۔ ورلڈ کپ رنر اپ۔
۲۰۱۶ء۔ یورو چمپئن شپ رنر اپ۔
۲۰۲۱ء۔ نیشن لیگ چمپئن۔
۲۰۰۴ء۔ چمپئن لیگ رنر اپ (موناکو)۔
بطور کھلاڑی کامیابیاں
ورلڈ کپ - ۱۹۹۸ء
یورو چمپئن شپ۔ ۲۰۰۰ء
چمپئن لیگ (مارسیل)۔ ۱۹۹۳ء
چمپئن لیگ (یووینٹس)۔ ۱۹۹۶ء