• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

دنیش کارتک رائل چیلنجرز بنگلور کے بیٹنگ کوچ اور مینٹورمقرر

Updated: July 02, 2024, 11:34 AM IST | Agency | New Delhi

 بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرڈ ہونے والے سابق ہندوستانی کرکٹر دنیش کارتک کو رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے اپنا بیٹنگ کوچ اور مینٹور مقرر کیا ہے۔

Dinesh Karthik. Photo: INN
دنیش کارتک۔ تصویر : آئی این این

 بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرڈ ہونے والے سابق ہندوستانی کرکٹر دنیش کارتک کو رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے اپنا بیٹنگ کوچ اور مینٹور مقرر کیا ہے۔ اس تقرری کے بعد کارتک انڈین پریمیر لیگ کے اگلے سیزن سے آر سی بی کے کھلاڑیوں کو بلے بازی کے گُر سکھاتے ہوئے نظر آئیں گے۔ کارتک نے آر سی بی کے بیٹنگ کوچ اور مینٹور کی تقرری کے حوالے سے جاری پریس ریلیز میں ایک بیان میں کہاکہ’’میں پیشہ ورانہ سطح پر کوچنگ کرنے کا موقع ملنے پر بہت پرجوش ہوں۔ یہ میری زندگی کا ایک نیا باب ہے۔ مجھے امید ہے کہ میں بطور کھلاڑی اپنا تجربہ آر سی بی کو دینے میں کامیاب ہوپاؤں گا۔ ‘‘کارتک آئی پی ایل میں کل ۶؍ ٹیموں کا حصہ رہے۔ انہوں نے دہلی ڈیئر ڈیولس (اب دہلی کیپٹلس)، کنگز الیون پنجاب (اب پنجاب کنگز)، ممبئی انڈینس، گجرات لائنس، کولکاتا نائٹ رائیڈرس اور آر سی بی کی نمائندگی کی۔ وہ کے کے آر کی کپتانی بھی کر چکے ہیں۔ انہوں نے۲۰۰۴ء میں انگلینڈ کے خلاف اپنے بین الاقوامی کریئر کا آغاز کیا تھا اور کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں اپنا کردار ادا کیا۔ انہوں نے ٹیسٹ میں سنچری بنائی۔ کارتک ۲۰۰۷ء میں ہندوستان کی ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔ کارتک نے اپنے بین الاقوامی کریئر میں ۲۶؍ ٹیسٹ، ۹۴؍ ون ڈے اور۶۰؍ ٹی ۲۰؍ میچ کھیلے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK