ہندوستان کے سابق وکٹ کیپر بلے باز دنیش کارتک نے کہا کہ آئی پی ایل نے ہندوستانی کرکٹ کی سطح کو اتنا بڑھا دیا ہے کہ اب ہندوستان ایک ہی وقت میں دو سے تین قومی ٹیمیں میدان پر اتار سکتا ہے۔
EPAPER
Updated: March 16, 2025, 11:37 AM IST | Bengaluru
ہندوستان کے سابق وکٹ کیپر بلے باز دنیش کارتک نے کہا کہ آئی پی ایل نے ہندوستانی کرکٹ کی سطح کو اتنا بڑھا دیا ہے کہ اب ہندوستان ایک ہی وقت میں دو سے تین قومی ٹیمیں میدان پر اتار سکتا ہے۔
ہندوستان کے سابق وکٹ کیپر بلے باز دنیش کارتک نے کہا کہ آئی پی ایل نے ہندوستانی کرکٹ کی سطح کو اتنا بڑھا دیا ہے کہ اب ہندوستان ایک ہی وقت میں دو سے تین قومی ٹیمیں میدان پر اتار سکتا ہے۔
رائل چیلنجرز بنگلور کے ڈائریکٹر کرکٹ مو بوبٹ اور انگلینڈ کی سابق کرکٹر ایشا گوہا کے ساتھ بات چیت میں کارتک نے ہندوستانی کرکٹ کی ذہنیت کو بدلنے اور بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے میں آئی پی ایل کے کردار کی تعریف کی۔ کارتک نے کہا کہ ’’آئی پی ایل نے ہمارے تمام کھلاڑیوں میں جیتنے کی ذہنیت پیدا کی ہے۔ پیسے اور معاشی فوائد کی وجہ سے انفراسٹرکچر بھی مضبوط ہوا ہے اور جب انفراسٹرکچر مضبوط ہوتا ہے تو گیم کی سطح بھی بہتر ہوتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ `ہم کہہ سکتے ہیں کہ آئی پی ایل کے آنے کے بعد ہندوستان اب بین الاقوامی کرکٹ میں ایک ہی وقت میں دو سے تین ٹیمیں میدان میں اتار سکتا ہے۔ ہندوستان کے پاس باصلاحیت کرکٹرس کی ایک فوج ہے۔ میں نے آئی پی ایل میں اپنے پہلے سال میں گلین میک گرا کے ساتھ کھیلا اور ان کے ساتھ پریکٹس کرنے سے مجھے بہترین کھلاڑیوں سے مقابلہ کرنے کا اعتماد ملا۔