• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ایک وقت میں ایک میچ پر توجہ ٹیم کی کامیابی کی کلید: دپتی شرما

Updated: July 25, 2024, 12:55 PM IST | Dambulla

ہندوستانی خواتین ٹیم سیمی فائنل میں پہنچی۔ نیپال پر فتح کے بعد ہندوستانی کھلاڑی نے کہا کہ اب ہماری توجہ اگلے میچ پر مرکوز ہے۔

Indian women`s cricket team has entered the semi-finals. Photo: INN.
ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم سیمی فائنل میں داخل ہوگئی ہے۔ تصویر: آئی این این۔

سینئر کھلاڑی دپتی شرما نے کہا کہ خواتین کے ٹی ۲۰؍ایشیا کپ میں ہندوستانی ٹیم کی کامیابی کی کلید ایک وقت میں ایک میچ پر توجہ مرکوز کرنا ہے کیونکہ پچھلی بار جب ٹیم یہاں کھیلی تھی تب سے حالات میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی ہے۔ دپتی نے نیپال کے خلاف ۱۳؍رن کے عوض ۳؍وکٹ لئے تھے۔ 
نیپال کے خلاف کامیابی کے بعد دپتی نے کہاکہ `ہم پہلے میچ سے ہی ہر مقابلہ اور ہر صورتحال کے بارے میں بہت پراعتماد ہیں۔ اب ہماری نظریں سیمی فائنل پر ہیں۔ ہندوستانی ٹیم اس سے قبل جون۲۰۲۲ء میں یہاں کھیلی تھی اور دپتی نے کہا کہ اس کے بعد سے حالات جوں کے توں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ `کچھ نہیں بدلا۔ ہم نے کوئی نئی حکمت عملی نہیں بنائی اور صرف اگلے میچ پر توجہ مرکوز کی ہے۔ میں نے پچھلی بار بھی یہاں ٹیم کی جانب سے شرکت کی تھی۔ ہمیں خود پر اعتماد ہے اور حالات بھی ہمارے حق میں ہیں۔ آف اسپنر نے اب تک ۳؍ میچوں میں ۸؍ وکٹ حاصل کئے ہیں اور کہا کہ وہ کسی بھی طرح کی صورتحال میں بولنگ کیلئے تیار ہیں۔ 
نیپال پر ہندوستان کی فتح 
شیفالی ورما (۸۱؍رن) اور دیالن ہیملتا (۴۷؍رن) کی طوفانی اننگز اور پھر دپتی شرما کی۱۳؍ رن پر ۳؍ وکٹ کی شاندار گیندبازی کی بدولت ہندوستان نے منگل کوخواتین ایشیا کپ کے۱۰؍ویں میچ میں نیپال کو ۸۲؍ رن سے شکست دے کر فخر کے ساتھ سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا۔ ۱۷۹؍ رن کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری نیپال کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ نیپال کی ٹیم مقررہ ۲۰؍ اوورس میں ۹؍ وکٹوں پر صرف۹۶؍ رن ہی بنا سکی اور ۸۲؍ رن سے میچ ہار گئی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK