• Sat, 22 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

امپائر کیساتھ تنازع کا معاملہ: ٹام کرن کی اپیل مسترد،۴؍میچوں کی پابندی برقرار

Updated: December 25, 2023, 12:03 PM IST | Agency | Sydney

انگلینڈ کے آل راؤنڈر ٹام کرن کی بگ بیش لیگ(بی بی ایل) کے حالیہ میچ کے دوران امپائر کے ساتھ بدسلوکی کرنے پر ۴؍ میچوں کی پابندی کو ختم کرنے کی اپیل مسترد کر دی گئی ہے۔

Tom Curran. Photo: INN
ٹام کرن۔ تصویر : آئی این این

انگلینڈ کے آل راؤنڈر ٹام کرن کی بگ بیش لیگ(بی بی ایل) کے حالیہ میچ کے دوران امپائر کے ساتھ بدسلوکی کرنے پر ۴؍ میچوں کی پابندی کو ختم کرنے کی اپیل مسترد کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ کرکٹ آسٹریلیا(سی اے) نے جمعرات کو کرن پر یہ پابندی ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل ۲ء۱۷؍کے تحت تیسرے درجے کی خلاف ورزی پر لگائی تھی۔ اس پابندی کے خلاف ٹام کرن نے اپیل کی تھی جسے مسترد کردیا گیا ہے۔ اس کھلاڑی نے ۱۱؍دسمبر کو ہوبارٹ ہریکینز کے خلاف میچ سے قبل سڈنی سکسرز ٹیم کی پریکٹس کے دوران امپائر کے ساتھ بدتمیزی کی تھی۔ واقعے کے ویڈیو فوٹیج میں یہ بھی دکھایا گیا کہ کرن نے امپائر کی جانب سے وکٹ سے دور رہنے کی ہدایات پر عمل کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کے لئے تینوں فارمیٹ میں کھیلنے والے ٹام کرن اپنا چوتھا سیزن سڈنی سکسرز کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔ امپائر کی ہدایات کے باوجود وہ دوسرے سرے پر رن ​​اپ کے لئے گئے اور امپائر سے ٹکرانے سے بچ گئے۔ امپائر کرن کو پچ پر جانے سے روکنے کے لئے بولنگ کریز پر موجود تھے۔اس کے بعد امپائر اور کرن کے درمیان جھگڑا ہوا۔کرکٹ آسٹریلیا نے اتوار کو ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی کہ ٹام کرن کی ۴؍ میچوں کی پابندی کے خلاف سڈنی سکسرز کی اپیل مسترد کر دی گئی ہے، جس سے ان کی پابندی کو جاری رہےگی۔
دریں اثناء بگ بیش لیگ کے کرکٹ آسٹریلیا کے جنرل منیجر الیسٹر ڈوبسن نے کہا’’امپائرز کرکٹ کا ایک اہم حصہ ہیں اور یہ ضروری ہے کہ کھلاڑی کھیل کے ہر سطح پر ان کا احترام کریں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپیل کے ذریعے ٹام کے پچھتاوے کو قبول کرتے ہیں اور انہیں ۴؍میچوں کی پابندی کے بعد سکسرز ٹیم کے ساتھ کھیلتا دیکھنا چاہتے ہیں۔ وہ طویل عرصے سے بی بی ایل میں کھیل رہے ہیں اور شائقین انہیں بہت پسند کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ آئندہ بھی ٹورنامنٹ میں اہم کردار ادا کرتے رہیں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK