• Mon, 20 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

جوکووچ کوارٹر فائنل میں، سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے الکاراز سے مقابلہ

Updated: January 20, 2025, 5:09 PM IST | Melbourne

سابق عالمی نمبر ایک جوکووچ نے راڈ لیور ایرینا میں ۲۴؍ویں سیڈ جیری لہیکا کو شکست دی۔ اسپین کے الکاراز نے اپنا میچ جیت لیا۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این۔

سابق عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ نے اتوار کو راڈ لیور ایرینا میں ۲۴؍ ویں سیڈ جیری لہیکا کو۳۔ ۶، ۴۔ ۶، ۶۔ ۷؍ سے شکست دی۔ ان کی ۲؍ گھنٹے، ۳۹؍ منٹ کی جیت کا مطلب ہے کہ انہوں نے ہارڈ کورٹ میجر میں مردوں کے۱۵؍ سنگلز کوارٹر فائنل تک پہنچنے کے راجر فیڈرر کے ریکارڈ کی برابری کر لی ہے۔ 
اپنی جیت کے ساتھ جوکووچ نے اپنے حریف الکاراز کے ساتھ ہارڈ کورٹ پر اپنی پہلی گرینڈ سلیم میٹنگ پکی کرلی، جنہوں نے اس سے قبل جیک ڈریپر کو۵۔ ۷، ۱۔ ۶؍ سے شکست دی تھی جب ڈریپر اپنے تیسرے راؤنڈ کے میچ سے ریٹائرڈ ہو گئے تھے۔ 
لگاتار دوسرا میچ کھیلتے ہوئے میلبورن پارک میں ریکارڈ۱۰؍ بار ٹائٹل جیتنے والے جوکووچ نے ایک ممکنہ خطرناک، سخت چیک حریف کو آسانی سے شکست دینے کے لیے شاندار کارکردگی پیش کی۔ میچ کے بعد جوکووچ نے کہا کہ ’’میں نے بہت اچھا محسوس کیا۔ ادھر ادھر کچھ رکاوٹیں آئیں، میں نے تیسرے راؤنڈ میں ان کی سرو توڑ دی، اس کے بعد کھیل کمزور ہوگیا۔ مجھے ان کی سرو توڑنے کے مواقع ملے لیکن جب بھی مجھے ان کی سرو بریک کرنے کا موقع ملا انہوں نے اچھا مقابلہ کیا۔ 
دوسری طرف ہندوستانی ٹینس اسٹار روہن بوپنا اور چین کے ژینگ شوائی اتوار کو امریکہ کے ٹیلر ٹاؤن سینڈ اور موناکو کے ہیوگو نیس کی جوڑی کو شکست دے کر آسٹریلین اوپن کے مکسڈ ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ اتوار کو کھیلے گئے میچ میں ۴۴؍ سالہ بوپنا اور دو بار کی گرینڈ سلیم چمپئن اور سابق عالمی نمبر دو ژینگ کی جوڑی نے چوتھی سیڈ امریکی ٹیلر ٹاؤن سینڈ اور موناکو کے ہیوگو نیس کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آخری آٹھ میں جگہ بنائی۔ ہند-چین جوڑی اب کوارٹر فائنل میں کھیلے گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK