• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

جوکووچ، ہولگر رون کو شکست دے کر ومبلڈن کے کوارٹر فائنل میں

Updated: July 10, 2024, 11:39 AM IST | Agency | London

سربیائی کھلاڑی نے آسانی سے ومبلڈن کے راؤنڈ ۸؍ میں جگہ بنائی۔ نوواک نے ہوٹنگ کرنے والوں کو متنبہ کیا۔

Novak Djokovic. Photo: INN
نوواک جوکووچ۔ تصویر : آئی این این

سربیا کے تجربہ کار ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ ومبلڈن راؤنڈ آف۱۶؍ کے مقابلے میں ڈنمارک کے ہولگر رون کو سیدھے سیٹوں میں شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ پیر کو جوکووچ نے ۲؍ گھنٹے ۳؍ منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے میں ۱۵؍ویں سیڈ رون کو۳۔ ۶، ۴۔ ۶، ۲۔ ۶؍سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا۔ ۷؍ بار کے چمپئن جوکووچ کا مقابلہ کوارٹر فائنل میں عالمی نمبر ۹؍ ایلکس ڈی مینور سے ہوگا۔ 
 جوکووچ نے میچ کے بعد کہا ’’میں جانتا ہوں کہ وہ رون کے لئے چیئر کررہے تھے، لیکن یہ ہوٹنگ کرنے کا بہانہ ہے۔ ‘‘انہوں نے کہا ’’مجھے ساری ترکیبیں پتہ ہیں۔ میں نے اس سے کہیں زیادہ مخالف ماحول میں کھیلا ہے۔ آپ لوگ مجھے چھو نہیں سکتے۔ ‘‘
 پیر کی رات ایلکس ڈی مینور نے آرتھر فلس کو ۲۔ ۶، ۴۔ ۶، ۶۔ ۴، ۳۔ ۶؍ سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی تھی۔ اب ان کے سامنے جوکووچ کا چیلنج ہوگا جوکہ اس ٹورنامنٹ میں انجری کے باوجود اچھا کھیل رہے ہیں۔ ڈی مینور نے کہاکہ مجھے ایک مضبوط چیلنج کا سامنا کرناپڑے گا۔ میں خوش ہوں کہ مضبوط حریف کے خلاف میرا مقابلہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ جوکووچ مضبوط کھلاڑی ہیں اور میں ان کے خلاف اچھا ٹینس کھیلوں گا۔ وہ سینئر کھلاڑی ہیں اور ان سے مقابلہ آسان نہیں ہوگا اس کے میں اپنی طرف سے پوری کوشش کروں گا۔ 
 وہیں دیگر مقابلے میں امریکہ کے ٹیلر فرٹز نے ۲؍ سیٹس میں پیچھے رہنے کے بعد زبردست مقابلہ کرتے ہوئے جرمن ٹینس کھلاڑی الیگزینڈر زیوریو کو۶۔ ۴، ۷۔ ۶، ۴۔ ۶، ۶۔ ۷، ۳۔ ۶؍سے ہرا کر کوارٹر فائنل تک رسائی کی۔ کوارٹر فائنل میں فرٹز کا مقابلہ ۲۵؍ ویں سیڈیافتہ اٹلی کے لورینزو میوسیٹی سے ہوگا۔ فرٹز نے میچ کے بعد کہاکہ اب مقابلہ سخت ہوگیا ہے کیونکہ راؤنڈ ۸؍ میں جوکووچ جیسا مضبوط کھلاڑی بھی پہنچ گیاہے۔ مجھے الکاراز سے بہت خوف آتاہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK