سربیا کے ٹینس لیجنڈ نوواک جوکووچ نے پیٹ میں درد کے باوجود جمعہ کی رات کو چیک جمہوریہ کے ۲۶؍ ویں سیڈ ٹامس ماچیک کو سیدھے سیٹوں میں شکست دی
EPAPER
Updated: January 18, 2025, 10:11 PM IST | Melbourne
سربیا کے ٹینس لیجنڈ نوواک جوکووچ نے پیٹ میں درد کے باوجود جمعہ کی رات کو چیک جمہوریہ کے ۲۶؍ ویں سیڈ ٹامس ماچیک کو سیدھے سیٹوں میں شکست دی
سربیا کے ٹینس لیجنڈ نوواک جوکووچ نے پیٹ میں درد کے باوجود جمعہ کی رات کو چیک جمہوریہ کے ۲۶؍ ویں سیڈ ٹامس ماچیک کو سیدھے سیٹوں میں شکست دے کر آسٹریلین اوپن کے آخری ۱۶؍ میں جگہ بنا لی۔ ۱۰؍ بار کے ٹورنامنٹ کے چمپئن جوکووچ نے دوسرے سیٹ کے آغاز میں پیٹ میں تکلیف کی وجہ سے بعد طبی امداد طلب کی۔ جوکووچ نے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ماچیک ۱۔۶، ۴۔۶، ۴۔۶ ؍ سے شکست دی۔
میچ کے بعد جوکووچ نے کہاکہ ’’میرے خیال میں میں نے واقعی اچھا کھیلا۔ میں اپنے کھیل سے بہت خوش ہوں۔ میں نتیجہ سے قدرے حیران تھا۔ میں نے جسمانی طور پر (دوسرے سیٹ میں) جدوجہد کی لیکن صورتحال کو بدلنے میں کامیاب رہا۔ عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی یانک سنر آسٹریلین اوپن میں مردوں کے سنگلز کے چوتھے راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں۔ راڈ لیور ایرینا میں سنیچر کو دفاعی چمپئن سنر نے امریکی کھلاڑی مارکوس گیرون کو ۳۔۶، ۴۔۶، ۲۔۶؍ سے شکست دی۔
۵؍ بار کی گرینڈ سلیم چمپئن ایگا سواتیک برطانیہ کی ایما راڈوکانو پر آسان جیت کے ساتھ خواتین کے سنگلز ٹورنامنٹ کے چوتھے راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔ سواتیک نے میچ کے آخری۱۱؍ گیمز جیت کر۲۰۲۱ء کے یو ایس اوپن چمپئن راڈوکانو کو۱۔۶، ۰۔۶؍ سے شکست دی۔ خیال رہے کہ آسٹریلین اوپن کی تاریخ آسٹریلین اوپن سال کا پہلا گرینڈ سلیم ہے۔ آسٹریلیا کی لان ٹینس اسوسی ایشن نے یہ ٹورنامنٹ۱۹۰۵ء میں شروع کیا تھا، ابتدائی طور پر آسٹریلین چمپئن شپ کہلاتی تھی۔ آسٹریلیا کی لان ٹینس ایسوسی ایشن بعد میں ٹینس آسٹریلیا بن گئی۔ اس کے بعد آسٹریلین چمپئن شپ کا نام آسٹریلین اوپن رکھ دیا گیا۔ ۱۹۶۹ء سے یہ ٹینس ٹورنامنٹ باضابطہ طور پر آسٹریلین اوپن کے نام سے جانا جاتا ہے۔