آسٹریلین اوپن میں نوجوان کھلاڑی جیمےفاریا کو ہراکرتیسرے راؤنڈ میں پہنچے، یہ ان کا ۴۳۰؍ واں میچ تھا ۔
EPAPER
Updated: January 16, 2025, 11:27 AM IST | Melbourne
آسٹریلین اوپن میں نوجوان کھلاڑی جیمےفاریا کو ہراکرتیسرے راؤنڈ میں پہنچے، یہ ان کا ۴۳۰؍ واں میچ تھا ۔
دفاعی چمپئن نوواک جوکووچ نے پرتگال کے جیمے فاریا کو شکست دے کر آسٹریلین اوپن ۲۰۲۵ء کے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی ہے۔ سربیا کے اسٹار نے بدھ کو راڈ لاور ایرینا میں فاریا کو ۱-۶؍، ۷-۶؍ (۷-۴)، ۳-۶؍ اور۲-۶؍ سے شکست دی۔ یہ جوکووچ کا ان کے گرینڈ سلیم کریئر کا ۴۳۰؍ واں سنگلز میچ تھا۔ وہ ان اعداد و شمار تک پہنچنے والےپہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انہوں نے سوئس کھلاڑی راجر فیڈرر (۴۲۹) کو پیچھے چھوڑ دیا۔ امریکہ کی سرینا ولیمز (۴۲۳) اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔
جوکووچ نے پچھلے سال ۳؍ گرینڈ سلیم جیتے تھے
جوکووچ نے گزشتہ سال ۴؍ میں سے۳؍ گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ جیتے جن میں جنوری میں آسٹریلین اوپن، جون میں فرینچ اوپن اور ستمبر میں یو ایس اوپن شامل تھے۔ وہ ومبلڈن میں دوسرے نمبر پر رہے۔ ستمبر میں، اس نے یو ایس اوپن جیتاجو ان کے کریئر کا۲۴؍ واں گرینڈ سلیم تھا۔
اوپن ایرا میں ۲۴؍ گرینڈ سلیم جیتے
جوکووچ اوپن ایرا میں ۲۴؍گرینڈ سلیم جیتنے والے پہلے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے رواں سال ستمبر میں یو ایس اوپن جیت کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔ جوکووِچ اس سے پہلے سب سے زیادہ گرینڈ سلیم (مردوں اور خواتین کے سنگلز) جیتنے کے معاملے میں سیرینا ولیمز(۲۳؍ گرینڈ سلیم) کے ساتھ برابری پر تھے۔ مارگریٹ کورٹ نے بھی کل۲۴؍ گرینڈ سلیم جیتے ہیں لیکن ان میں سے۱۳؍ ٹائٹل اوپن ایرا سے پہلے جیتے تھے۔ ٹینس میں اوپن ایرا کا آغاز۱۹۶۸ء میں ہوا تھا جب تمام کھلاڑیوں (امیچرز اور پروفیشنلز) کو چاروں گرینڈ سلیم ایونٹس میں شرکت کی اجازت تھی۔ اسے اوپن ایرا کہتے ہیں۔
الکاراز نے سیدھے سیٹوں میں کامیابی حاصل کی
چار بار کے گرینڈ سلیم چمپئن کارلوس الکاراز بدھ کو جیت کے ساتھ تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔ تھرڈ سیڈ ہسپانوی کھلاڑی نے جاپان کے یوشی ہیتو نیشیوکا کو سیدھے سیٹوں میں شکست دی۔ انہوں نے مارگریٹ کورٹ ایرینا میں کھیلے گئے دوسرے راؤنڈ کا میچ ۰-۶؍، ۱-۶؍ ۴-۶؍ سے جیت لیا۔ یہ میچ۸۱؍منٹ تک جاری رہا۔
سبالینکاتیسرے راؤنڈ میں پہنچیں
دفاعی چمپئن آرینا سبالینکا بدھ کو جیسیکا بوزاس مانیرو کو شکست دے کر آسٹریلین اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں داخل ہوگئیں ۔ یہاں کھیلے گئے میچ میں ٹاپ سیڈ اور مسلسل تیسرے خطاب کی مضبوط دعویدار سبالینکا کو اپنی اسپینش حریف مانیرو سے سخت چیلنج کا سامنا کرنا پڑا۔ بیلاروسی کھلاڑی نے۲-۵؍سے پیچھے رہنے کے بعد شاندار واپسی کی اور مانیرو کو۷-۵؍ اور۶-۳؍ سے ہرا دیا۔ تیسرے راؤنڈ میں سبالینکا کا مقابلہ ڈنمارک کی کلارا ٹاسن سے ہوگا۔