• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ڈورٹمنڈ بمقابلہ ریئل :یوئیفا چمپئن لیگ کے نئے چمپئن کا آج فیصلہ

Updated: June 01, 2024, 11:30 AM IST | Agency | New Delhi

لندن کے ویمبلی اسٹیڈیم میں جرمن اور اسپینی فٹبال کلب آمنے سامنے۔ ریئل میڈرڈ فٹبال کلب ریکارڈ ۱۵؍ویں بار خطاب جیتنےکیلئے تیار۔ ڈورٹمنڈ کی ٹیم بھی باوقار ٹرافی اٹھانے کیلئے بے قرار۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

سنیچر کی دیر رات ریئل میڈرڈ فٹبال کلب اور بوروسیا ڈورٹمنڈ یوئیفا چمپئن لیگ کے فائنل میں آمنے سامنے ہیں۔ اس میچ میں بہت کچھ داؤ پر لگا ہوا ہے کیونکہ یہ دنیا کے سب سے بڑے کلب مقابلے کا فائنل ہے۔ یہ بوروسیا ڈورٹمنڈ کلب کے لیجنڈ مارکو ریس کا سیاہ اور پیلے رنگ میں فائنل میچ بھی ہے۔ ریئل میڈرڈ اور بوروسیا ڈورٹمنڈ کے درمیان یوئیفا چمپئن کا فائنل زبردست ہونے والا ہے کیونکہ اسپین کا فٹبال کلب ریئل ۱۵؍ویں بار اس خطاب پر قبضہ کرنے کے مقصد سے میدان پر اترے گا۔ 
 یہ میچ ریئل میڈرڈ اور بورسیا ڈورٹمنڈ کے درمیان لندن کے تاریخی میدان ویمبلی میں کھیلا جائے گا۔ ریئل میڈرڈ۱۴؍ بار چمپئن لیگ کا فاتح ہے جبکہ بوروسیا ڈورٹمنڈ نے صرف ایک بار اس ٹورنامنٹ کی ٹرافی اٹھائی ہے۔ دونوں ٹیمیں طویل اور سخت لڑائی والے سیزن کے بعد یوروپی کپ کی اپنی تعداد میں اضافہ کرنا چاہیں گی۔ 
 ڈورٹمنڈ کے اسٹار اسٹرائیکر مارکو ریس کے مطابق۲۰۲۴ءکے یو ای ایف اے چمپئن لیگ کے فائنل میں بورسیا ڈورٹمنڈ کے جذباتی سفر نے ٹیم کو ایک زبردست حوصلہ دیا ہے۔ چمپئن لیگ کے ریکارڈ فاتح ریئل میڈرڈ کا سامنا کرنے کے باوجود، ہمارے پاس اتنی توانائی ہے۔، مثبت لمحات جمع کئے ہیں جس سے ہمیں یہ محسوس ہوتا ہے کہ ہم کسی بھی چیلنج پر قابو پا سکتے ہیں۔ رئیل میڈرڈ فٹبال کلب کیلئے چمپئن لیگ کا فائنل معمول کے مطابق کاروبار کی طرح لگ سکتا ہے اور وہ کم نروس ہو سکتے ہیں کیونکہ وہ اس اعلیٰ سطح پر مقابلہ کرنے کے عادی ہیں۔ 
  ڈورٹمنڈ کے اسٹرائیکر نے کہا کہ اس طرح آپ فائنل نہیں جیتتے۔ دن کی کارکردگی فاتح کا تعین کرتی ہے۔ میں ویمبلی میں جیت کے ساتھ ڈورٹمنڈ میں اپنا کریئر ختم کرنے کیلئے ناقابل یقین حد تک پرجوش ہوں۔ ۳۴؍ سالہ ریس نے۲۰۱۳ء میں بوروسیا ڈورٹمنڈ کے ساتھ اپنے پہلے سیزن کے دوران چمپئن لیگ کا پہلا فائنل کھیلا تھا اور اب وہ اپنے کریئر کے اس باب کو ایک اور فائنل کے ساتھ ختم کرنے کے امکان پر پوری امید سے ہیں۔ انہوں نے اپنے کریئر میں ٹیم کیلئے بہت اچھا مقابلہ کیا تھا۔ ریئل میڈرڈ کی جانب سے بھی جرمنی کے کھلاڑی ٹونی کروس نے بھی سبکدوشی کا اعلان کیا تھا اور چمپئن لیگ کا فائنل ریئل کیلئے ان کا آخری میچ ہوگا۔ 
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK