• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

نوراتری کی وجہ سے ہندوستان اور پاکستان کا میچ ایک دن قبل ہوسکتا ہے

Updated: July 27, 2023, 1:17 PM IST | Mumbai

احمد آباد پولیس نے بی سی سی آئی سے کہا ہے کہ نوراتری کا پہلا دن ہونے کی وجہ سے وہ سیکوریٹی فراہم نہیں کر سکے گی

Pakistan captain Babar Azam and Team India captain Rohit Sharma (file photo)
پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما ۔(فائل فوٹو)

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان احمد آباد کے نریندرمودی اسٹیڈیم میں ۱۵؍اکتوبر کو منعقد ہونے والا ون ڈے ورلڈ کپ کا مقابلہ ایک روز قبل ۱۴؍ اکتوبر ۲۰۲۳ءکو منعقد کیا جا سکتا ہے۔ کرک بزکی طرف سے بدھ کو جاری  کردہ ایک رپورٹ کے مطابق، احمد آباد پولیس نے انڈین کرکٹ کنٹرول بورڈ(بی سی سی آئی) سے کہا ہے کہ ۱۵؍اکتوبر کو نوراتری کا پہلا دن ہونے کی وجہ سے وہ ہندوستان اور پاکستان میچ میں سیکوریٹی نہیں فراہم کر سکے گی ۔ 
  رپورٹ کے مطابق  بی سی سی آئی اب نئے متبادل تلاش کر رہا ہے اور اس کے تحت سخت حریف کے درمیان مقابلہ۱۴؍اکتوبر کو بھی منعقد ہو سکتا ہے۔ یہ منصوبہ حالانکہ پاکستان کے لئے ناقابل قبول ہو سکتاہے کیونکہ اسے۱۲؍اکتوبرکو سری لنکا کے ساتھ کھیلنا ہے۔ حیدر آباد میں سری لنکا کا سامنا کرنے کے۴۸؍گھنٹے بعد احمد آباد نریندر مودی اسٹیڈیم میںہندوستان سے مقابلہ کرنا پاکستان کے لئے مشکل ہو سکتا ہے۔اس کے ساتھ ہی ۱۴؍اکتوبر کو چنئی میں نیوزی لینڈ اور  بنگلہ دیش (صبح ساڑھے ۱۰؍ بجے سے شروع) اور نئی دہلی میں انگلینڈ  اور  افغانستان (دوپہر۲؍ بجے سے شروع ) سمیت ۲؍ اورمیچ متعین ہیں۔ اسی دن ہندوستان کے ساتھ تیسرا میچ جوڑنے سے براڈ کاسٹر اور منتظمین کے لئے تشویش پیدا ہو سکتی ہے۔
 رپورٹ کے مطابق  بی سی سی آئی نے تمام انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) یا پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) سے کوئی رسمی بات چیت نہیں کی جا سکتی ہے۔ نئی دہلی میں جمعرات کو ہونے والے میزبان فیڈریشنوں کی میٹنگ میں کوئی نہ کوئی حل نکالا جا سکتا ہے  ون ڈے ورلڈ کپ ۵؍ اکتوبر۲۰۲۳ء سے احمد آباد میں شروع ہوکر۱۹؍دسمبر کو احمد آباد میں ہی مکمل ہوگا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK