• Sun, 24 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

دلیپ ٹرافی میں رشبھ پنت پر سبھی کی نظر

Updated: September 05, 2024, 12:37 PM IST | Bengaluru

آج سے گھریلو کرکٹ کے طویل فارمیٹ ٹورنامنٹ کا آغاز۔ صحتیاب ہونے کے بعد رشبھ پنت پہلی بار کرکٹ کے طویل فارمیٹ میں شرکت کریں گے۔ بنگلور میں ٹیم اے اور بی کے درمیان پہلا مقابلہ۔

Rashab Pant. Photo: INN.
رشبھ پنت۔ تصویر: آئی این این۔

دسمبر۲۰۲۲ء میں سڑک حادثے میں زخمی ہونے کے بعد پہلی بار طویل مدتی فارمیٹ میں واپس آنے والے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت جمعرات سے بنگلور اور اننت پور میں شروع ہونے والے دلیپ ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں توجہ کا مرکز ہوں گے۔ 
پنت نے زخموں سے صحت یاب ہونے کے بعد محدود اوورس کے کرکٹ میں کامیاب واپسی کی لیکن وہ ابھی تک طویل فارمیٹ میں نہیں کھیلے ہیں۔ انہوں نے اپنا آخری میچ دسمبر ۲۰۲۲ء میں بنگلہ دیش کے خلاف سرخ گیند سے کھیلا تھا۔ اب وہ ابھیمنیو ایشورن کی قیادت والی ٹیم بی کیلئے میدان پر اتریں گے، جس کا مقابلہ بنگلور میں چناسوامی اسٹیڈیم میں شبھمن گل کی قیادت والی ٹیم اے سے ہوگا۔ 
انہیں محدود اوورس کے کرکٹ میں واپسی میں کسی طرح کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا لیکن یہ چار روزہ میچ ان کیلئے ایک مختلف قسم کا چیلنج پیش کرے گا کیونکہ انہیں بطور وکٹ کیپر اور بلے باز کی حیثیت سے میدان میں زیادہ وقت گزارنا پڑ سکتا ہے۔ پنت کو ٹیم بی کے ماہر وکٹ کیپر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے، جس سے پتہ چلتا ہے کہ اجیت اگرکر کی قیادت والی سلیکشن کمیٹی ہندوستان کے مصروف ٹیسٹ شیڈول کے پیش نظر وکٹ کیپر بلے باز کی واپسی کے بارے میں کتنی سنجیدہ ہے۔ 
سلیکشن کمیٹی کیلئے وکٹ کیپر کا انتخاب کرنا آسان نہیں ہوگا کیونکہ کچھ اور مضبوط دعویدار ہیں۔ ان میں ٹیم اے کیلئے کھیلنے والے دھرو جوریل بھی شامل ہیں، جنہوں نے اس سال کے شروع میں انگلینڈ کے خلاف اپنی پہلی سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ ان کے علاوہ ایشان کشن بھی ہیں جو شریاس ایّر کی قیادت میں ٹیم ڈی کے وکٹ کیپر ہیں۔ ٹیم ڈی کا مقابلہ اننت پور میں ٹیم سی سے ہوگا، جس کی کپتانی روتوراج گائیکواڑ کو دی گئی ہے۔ 
سلیکشن کمیٹی جسپریت بمراہ، محمد سمیع اور محمد سراج کے متبادل تلاش کرنے پر بھی توجہ دے گی، خاص طور پر تیز گیند بازی کے شعبے میں کیونکہ آگے ہندوستانی ٹیم کا شیڈول کافی مصروف ہے۔ سراج خرابی صحت کے باعث ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں نہیں کھیل سکیں گے جبکہ سمیع آپریشن کے بعد ابھی تک مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں۔ ایسے میں سلیکٹر بنگال کے تیز گیند باز مکیش کمار اور آکاش دیپ پر گہری نظر رکھیں گے۔ ان کے علاوہ ارشدیپ سنگھ، اویس خان، خلیل احمد، ودوت کاورپا، ویشاکھ وجے کمار اور ہرشیت رانا بھی سلیکشن کمیٹی کو متاثر کرنے کی کوشش کریں گے۔ 
ٹیمیں درج ذیل ہیں :
انڈیا اے: شبھمن گل (کپتان)، مینک اگروال، ریان پراگ، دھرو جوریل (وکٹ کیپر)، کے ایل راہل، تلک ورما، شیوم دوبے، تنوش کوٹیان، کلدیپ یادو، آکاش دیپ، پرسیدھ کرشنا، خلیل احمد، اویس خان، ودوت کاورپا کمار کشاگرا اور شاسوت راؤت۔ 
انڈیا بی: ابھیمنیو ایشورن (کپتان)، یشسوی جیسوال، سرفراز خان، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، مشیر خان، نتیش کمار ریڈی (فٹنیس پر منحصر)، واشنگٹن سندر، نودیپ سینی، یش دیال، مکیش کمار، راہل چاہر، آر سائی کشور، موہت اوستھی، این جگدیسن۔ 
انڈیا سی: رتوراج گائیکواڑ (کپتان)، سائی سدرشن، رجت پاٹیدار، ابھیشیک پورل (وکٹ کیپر)، سوریہ کمار یادو، بی اندرجیت، رتیک شوقین، مناو ستھر، گورو یادو، ویشاکھ وجے کمار، انشول کھمبوج، ہمانشو اروان، مینک چوہان، سندیپ واریئر۔ 
انڈیا ڈی: شریاس ایّر (کپتان)، اتھروا تایدے، یش دوبے، دیو دت پڈیکل، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، رکی بھوئی، سرنش جین، اکشر پٹیل، ارشدیپ سنگھ، آدتیہ ٹھاکرے، ہرشیت رانا، تشار دیشپانڈے، آکاش سینگوپتا، کے ایس بھرت، سوربھ کمار۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK