آسٹریلیا نے یکروزہ سیریز گنوائی۔ کوسل مینڈس کی سنچری ۔ کپتان اسالنکا نے بھی ۷۸؍ رن کا تعاون دیا۔
EPAPER
Updated: February 15, 2025, 1:57 PM IST | Agency | Colombo
آسٹریلیا نے یکروزہ سیریز گنوائی۔ کوسل مینڈس کی سنچری ۔ کپتان اسالنکا نے بھی ۷۸؍ رن کا تعاون دیا۔
کوسل مینڈس کی سنچری (۱۰۱؍رن) ، کپتان چرتھ اسالنکا (ناٹ آؤٹ ۷۸؍رن) اور نشانا مدوشکا (۵۱؍رن) کی نصف سنچریوں کے بعد دونت ویلالگے (۴؍ وکٹ) اور آسیتھا فرنانڈو اور ونیندو ہسرنگا (۳۔۳؍ وکٹ) کی شاندار کارکردگی کی بدولت سری لنکا نے جمعہ کو دوسرے یکروزہ میچ میں آسٹریلیا کو ریکارڈ۱۷۴؍ رن سے شکست دے دی۔ اسی کے ساتھ سری لنکا نے ۲؍ میچوں کی سیریز۰۔۲؍ سے جیت لی ہے۔
۲۸۲؍ رن کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی شروعات بہت خراب رہی اور اس نے ۳۳؍رن کے اسکور پر ۳؍ وکٹ گنوا دیئے۔ میتھیو شارٹ (۲)، جیک فریزر میک گرک (۹) اور ٹریوس ہیڈ ۱۸؍ رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ تینوں بلے بازوں کو اسیتھا فرنانڈو نے آؤٹ کیا۔ اس کے بعد کپتان اسٹیو اسمتھ اور جوش انگلس نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ ڈنیٹ ویلالگے نے ۱۵؍ویں اوور میں اس شراکت کو توڑا جب انہوں نے جوش انگلس (۲۲؍رن) کو آؤٹ کیا۔ اس کے بعد آسٹریلیائی بلے باز سری لنکا کے بولنگ اٹیک کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹک سکے۔ ایرون ہارڈی (صفر)، گلین میکسویل (ایک)، شان ایبٹ (۲) اور بین دوارشیوس ۹؍رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلیا نے اپنا۱۰؍ویں وکٹ ایڈم زمپا (۸؍رن) کی صورت میں گنوائی۔ وہ ویلالگے کے ہاتھوں بولڈ آؤٹ ہوئے۔ سری لنکائی گیند بازوں نے آسٹریلیا کی پوری ٹیم کو۲۴ء۲؍ اوورس میں ۱۰۷؍ ر ن پر سمیٹ دیا اور میچ۱۷۴؍ رن سے جیت لیا۔ یہ ایشیا میں آسٹریلیا کا سب سے کم ون ڈے اسکور ہے۔ سری لنکا کی جانب سے ویلالگے نے ۴؍ وکٹ لئے۔ فرنانڈو اور وینندو ہسرنگا نے ۳۔۳؍ وکٹ لئے۔
قبل ازیں جمعہ کو آر پریم داسا اسٹیڈیم میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا کی بیٹنگ کرتے ہوئے خراب شروعات رہی اور اس نے چھٹے اوور میں۱۵؍رن کے اسکور پر اوپنر پاتھم نسانکا (۶؍رن) کا وکٹ گنوا دیا۔ اس کے بعد کوسل مینڈس بیٹنگ کے لیے آئے اور نشان مدوشکا کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان دوسرے وکٹ کے لیے۹۸؍ رن کی شراکت ہوئی۔ بین درویشس نے۲۵؍ ویں اوور میں اس شراکت کو توڑا جب انہوں نے نشان مدوشکا (۵۱) کو آؤٹ کیا۔کوسل مینڈس نے ۱۱۵؍ گیندوں پر۱۵؍ چوکوں کی مدد سے (۱۰۱؍ رن) کی اہم اننگز کھیلی۔ کامندو مینڈس (۴) کو شان ایبٹ نے بولڈ کیا۔