• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ساتویک اور چراغ کی جوڑی سیمی فائنل میں داخل

Updated: January 11, 2025, 12:48 PM IST | Agency | Kuala Lumpur

ہندوستان کی مردوں کی اسٹار ڈبلز جوڑی ساتویک سائراج رینکی ریڈی اور چراغ شیٹی نے ملائیشیا اوپن بیڈمنٹن چمپئن شپ میں اپنی جیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے سیمی فائنل میں قدم رکھا۔

India`s star men`s doubles duo of Satvik Sairaj Ranki Reddy and Chirag Shetty. Photo: INN
ہندوستان کی مردوں کی اسٹار ڈبلز جوڑی ساتویک سائراج رینکی ریڈی اور چراغ شیٹی۔ تصویر: آئی این این

ہندوستان کی مردوں کی اسٹار ڈبلز جوڑی ساتویک سائراج رینکی ریڈی اور چراغ شیٹی نے ملائیشیا اوپن بیڈمنٹن چمپئن شپ میں اپنی جیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے سیمی فائنل میں قدم رکھا۔ جمعہ کو کھیلے گئے سپر۱۰۰۰؍ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں ساتویک سیڈ ہندوستانی جوڑی نے ملائیشیا کے یو سن اونگ اور آئی یی تیو کو ۴۹؍منٹ میں سیدھے گیم میں ۱۵۔ ۲۱، ۲۴۔ ۲۶؍سے شکست دے دی۔ ساتویک اور چراغ، جو گزشتہ سال یہاں رنر اپ رہے تھے، اب سیمی فائنل میں جنوبی کوریا کی ون ہو کم اور سنگ جی سیو کی جوڑی سے ٹکرائیں گے۔ پہلا میچ قریبی تھا جس میں دونوں جوڑیوں نے ایک دوسرے کو سخت مقابلہ دیا۔ ہندوستانی جوڑی نے ۹۔ ۱۱؍کی برتری حاصل کی جو ۱۱۔ ۱۸؍ہوگئی لیکن ملائیشیا کی جوڑی نے لگاتار ۳؍ پوائنٹس لے کر واپسی کرتے ہوئے اسکور ۱۹۔ ۱۹؍ کردیا۔ اس کے بعد انہوں نے ۲۰۔ ۱۹؍کی برتری حاصل کر لی۔ لیکن ساتوک اور چراغ نے مسلسل پوائنٹس اسکور کرکے پہلا گیم جیت لیا۔ دوسرے گیم میں ملائیشیائی جوڑی نے مضبوط آغاز کیا لیکن ساتویک اور چراغ نے شاندار واپسی کی اور ۱۷؍ میں سے ۱۳؍پوائنٹس لے کر جیت حاصل کی۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK